ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو پیار سے چاچا نہرو کہا جاتا تھا۔ بچوں کے تئیں نہرو کی محبت جگ ظاہر ہے۔ اس وجہ سے جواہر لال نہرو کی یوم پیدائ کو بچوں کے نام وقف کیا جاتا ہے۔ ہر سال نہرو جینتی کو ہندوستان میں یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پنڈت نہرو کی پیدائش 14 نومبر کو ہوئی تھی۔ ایسے میں ہر سال 14 نومبر کو ہندوستان میں یوم اطفال منایا جاتا ہے۔ یوم اطفال کو لے کر بچے بہت پرجوش ہوتے ہیں۔ پہلے ہی یوم اطفال پر کوئی عام تعطیل نہیں ہوتی لیکن یوم اطفال کو بچوں کے لیے بہت دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اسکول-کالج میں بچوں کے لیے طرح طرح کے رنگارنگ پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جو لوگ بڑے ہوگئے ہیں، وہ اپنے بچپن کے دنوں کو اکثر یاد کرتے ہیں۔ انہیں پتہ ہے کہ بچپن کتنا پیارا، بے فکر اور خوبصورت ہوا کرتا تھا۔ ایسے میں اس یوم اطفال کے موقع پر اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور قریبیوں کو یوم اطفال کے بہترین مبارکبادی پیغامات بھیجیں اور بچپن کی یاد دلائیں۔
بچے ہیں ملک کی ترقی کی بنیاد کریں گے چاچا نہرو کے خوابوں کو پورا
یوم اطفال مبارک ہو!
نہ رونے کی وجہ ہوتی ہے نہ ہنسنے کا کوئی بہانہ ایسا ہوتا ہے بچپن، جو مجھے کھل کر ہے گزارنا
یوم اطفال مبارک ہو!
ہم ہیں ہندوستان کے پیارے بچے نہیں ہیں عقل کے کچے بڑوں کا کرتے ہیں احترام کیونکہ دل سے ہوتے ہیں سچے
یوم اطفال مبارک ہو!
دنیا کا سب سے اچھا دن دنیا کا سب سے اچھا وقت دنیا کا سب سے حسین لمحہ صرف بچپن میں ہی ملتا ہے
یوم اطفال مبارک ہو!
بچوں کو خبر نہ ہوتی صبح کی نہ شام کو ہوتا ہے ٹھکانہ تھک ہار کے آتے ہیں اسکول سے پھر بھی کھیلنے ہوتا ہے جانا
وہ بچپن کا زمانہ تھا جو خوشیوں کا خزانہ تھا چاند پر جانے کی چاہت تھی پر دل تو تتلی کا دیوانہ تھا
یوم اطفال مبارک ہو!
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔