உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Health News: ہائی کولیسٹرال سے بڑھ جاتا ہے ان سنگین بیماریوں کا خطرہ، آپ کیلئے بھی جاننا ہے انتہائی ضروری

    Health News: ہائی کولیسٹرال سے بڑھ جاتا ہے ان سنگین بیماریوں کا خطرہ، آپ کیلئے بھی جاننا ہے انتہائی ضروری (image-canva)

    Health News: ہائی کولیسٹرال سے بڑھ جاتا ہے ان سنگین بیماریوں کا خطرہ، آپ کیلئے بھی جاننا ہے انتہائی ضروری (image-canva)

    Diseases Related to High Cholesterol : ہائی کولیسٹرال سے آج کل سبھی لوگ پریشان ہیں ۔ اس بیماری کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ ان میں ہارٹ اٹیک سے لے کر ہائی بلڈ پریشر اور ڈائبٹیز جیسی بیماریاں شامل ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      Diseases Related to High Cholesterol : ہائی کولیسٹرال سے آج کل سبھی لوگ پریشان ہیں ۔ اس بیماری کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ ان میں ہارٹ اٹیک سے لے کر ہائی بلڈ پریشر اور ڈائبٹیز جیسی بیماریاں شامل ہیں ۔ ہائی کولیسٹرال کی وجہ سے آپ کا بلڈ سرکولیشن متاثر ہوسکتا ہے اور ہارٹ اٹیک آسکتا ہے ۔ مجموعی طور پر بڑھا ہوا کولیسٹرال جسم کیلئے ایک سنگین خطرہ بن سکتا ہے ۔ ہائی کولیسٹرال کے مریضوں کو زیادہ دھیان دینے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اگر آپ کو کولیسٹرال بڑھنے کی علامتیں نظر آرہی ہیں تو آپ کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کو قابول کیسے کیا جائے ۔ ہائی کولیسٹرال کی وجہ سے آپ کے کام کام پر بھی اثر پڑسکتا ہے ۔

      ہائی کولیسٹرال سے بڑھ سکتا ہے کئی بیماریوں کا خطرہ

      اسٹروک : ویب ایم ڈی کے مطابق ہائی کولیسٹرال کی وجہ سے اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ بنیادی وجہ یہ ہے کہ کولیسٹرال کی وجہ سے آپ کے دماغ کا بلڈ سرکولیشن پوری طرح سے متاثر ہوسکتا ہے اور آپ کو برین اسٹروک ہوسکتا ہے ۔

      ہارٹ ڈیزیز : ہائی کولیسٹرال کا بڑا خطرہ دل سے وابستہ بیماریاں ہوتی ہیں ۔ بڑھے ہوئے کولیسٹرال کی وجہ سے ہارٹ اٹیک جیسے سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں ۔ اگر آپ کے کولیسٹرال کا لیول بہت زیادہ ہے تو یہ دل سے وابستہ بیماریوں کیلئے خطرناک اشارہ ہے ۔

      ہائی بلڈ پریشر : ہائی بلڈ پریشر ایک عام بیماری بن چکی ہے، لیکن کولیسٹرال کے بڑھنے کی وجہ سے بلڈپریشر اور بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے بلڈ ویسلس کے سکڑنے کا خطرہ رہتا ہے، جس کے نتیجہ میں ہارٹ اٹیک اور برین اسٹروک جیسی سنگین صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔

      ڈائبٹیز : جس طرح ڈائبٹیز کی وجہ سے بیڈ کولیسٹرال یعنی کہ ایل ڈی ایل اور ٹرائیگلرائیڈ کی سطح بڑھ جاتی ہے، کولیسٹرال کے بڑھنے کی وجہ سے ڈائبٹیز کے خطرے کے ساتھ ساتھ ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: