یوپی کے لڑکے کے پیار میں بغیر ویزا ہندوستان تک کیسے پہنچی پاکستان کی اقرا، دلچسپ ہے یہ کہانی

یوپی کے لڑکے کے پیار میں بغیر ویزا ہندوستان تک کیسے پہنچی پاکستان کی اقرا، دلچسپ ہے یہ کہانی

یوپی کے لڑکے کے پیار میں بغیر ویزا ہندوستان تک کیسے پہنچی پاکستان کی اقرا، دلچسپ ہے یہ کہانی

شادی کرنے کے بعد اقرا ملائم سنگھ یادو کے ساتھ رہنے لگی۔ حالانکہ، نماز پڑھنے کے دوران پڑوسیوں نے اسے دیکھ لیا، جس پر انہیں شک ہوا

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bangalore, India
  • Share this:
    کھیل کھیل میں اترپردیش کے لڑکے کے پیار میں دل ہار بیٹھی اقرا اب واپس اپنے ملک پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ گزشتہ اتوار کو واگھہ بارڈر پر انہیں پاکستانی عہدیداروں کے حوالے کردیا گیا اور وہ اب اپنی فیملی کے ساتھ ہے۔ حالانکہ، اقرا کے بغیر ویزا کے ہندوستان پہنچنے کی کہانی بڑی دلچسپ ہے۔
    لڑکی کے چاچا نے بتایا کہ، اقرا کے پاس ہندوستان کا ویزا نہیں تھا۔ ایسے میں وہ پہلے دبئی گئی اور اس کے بعد کھٹمنڈو کے راستے ہندوستان پہنچی۔ فضائی سفر کے ٹکٹ کے لیے اقرا نے اپنے گہنے بیچ دئیے تھے، یہاں تک کہ اس نے اپنے دوستوں سے بھی پیسے ادھار لیے تھے۔
    کیا ہے پوری کہانی؟
    پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے حیدرآباد کی رہنے والی 16 سالہ اقرا کو آن لائن لوڈو گیم کھیلتے ہوئے ہنوستانی لڑکے سے پیار ہوگیا۔ یہ محبت اس طرح پروان چڑھی کہ اقرا نے ہندوستان جانے کی ٹھان لی۔ 19 ستمبر، 2022 کو وہ حیدرآباد کے شاہی بازار واقع اپنے اسکول فیڈر گورنمنٹ گرلس کالج کے لیے نکلی تھی اور پھر گھر ہی نہیں پہنچی۔ وہ دبئی اور کھٹمنڈو کا ہوا سفر کرتے ہوئے ہندوستانی پہنچی اور بنگلورو میں رہنے والے ہنوستانی لڑکے سے شادی رچا لی۔
    پھر کہاں پھنس گیا معاملہ؟
    دراصل، اتر پردیش کے رہنے والے 26 سالہ ملائم سنگھ یادو نے مسلم نوجوان سمیر انصاری بن کر اقرا سے آن لائن ملاقات کی تھی۔ اس نے بتایا کہ وہ سافٹ ویئر انجینئر ہے۔ اقرا اس کی محبت میں پاگل ہو گئی لیکن جب وہ بنگلور پہنچی تو اسے معلوم ہوا کہ لڑکے کا اصل نام ملائم سنگھ یادو ہے اور وہ ایک کمپنی میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    یہاں بیٹیوں کو ہوس کا شکار بناتے ہیں انجان مرد، ماں باپ خود دیتے ہیں ایسا کرنے کے پیسے!

    یہ بھی پڑھیں:

    13 سال کے لڑکے سے حاملہ ہوئی خاتون ٹیچر، کلاس میں بھی کرتے تھے گندی حرکت
    پڑوسیوں کو ہوا شک
    شادی کرنے کے بعد اقرا ملائم سنگھ یادو کے ساتھ رہنے لگی۔ حالانکہ، نماز پڑھنے کے دوران پڑوسیوں نے اسے دیکھ لیا، جس پر انہیں شک ہوا اور معاملہ پولیس کے پاس پہنچ گیا۔ پاکستان سے غائب ہونے کے بعد اقرا کو چار مہینے بعد برآمد کیا گیا۔ بتادیں، ملائم سنگھ یادو نے اقرا کا نام بدل کر روا کرنے کے بعد اس کے لیے آدھار کارڈ بھی بنوایا اور بعد میں اس نے ہندوستانی پاسپورٹ کے لیے درخواست بھی دی تھی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: