உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lifestyle: کیا آپ ہر چیز کو اپنا ذاتی مسئلہ سمجھتے ہیں؟ چیزوں کو ذاتی طور پر لینے سے کیسے روکا جائے؟

    عزت نفس کی تعریف ‌ضروری ہے۔

    عزت نفس کی تعریف ‌ضروری ہے۔

    Personality Development: ہمیشہ سمجھدار انداز میں بات چیت کریں۔ جب آپ کو وضاحت کی ضرورت ہو تو اس بارے میں سامنے والے سے پوچھیں اور خود بھی آسان انداز میں بات کریں، اس کے لیے زیادہ وضاحت نہ کرنی پڑے۔ اس طرح کی بات چیت کسی بھی غلط فہمی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Hyderabad | Kolkata [Calcutta] | Mumbai | Gujarat
    • Share this:
      Personality Development: کئی لوگ اپنے دوستوں، پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے رویے سے توقعات وابستہ کرتے ہیں۔ یہ ایک فطری عمل ہے۔ تاہم یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ بے جا توقعات کرنا مایوسی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ لوگ ہمیشہ ایسا سلوک نہیں کریں گے جیسا کہ آپ ان سے کرنا چاہتے ہیں یا جس سلوک کی آپ توقع کرتے ہیں۔ ہر انسان ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، اسی بنا پر ان کا برتاؤ بھی مختلف ہوسکتا ہے۔

      کئی لوگ دوسرے لوگوں کے رویہ سے مایوس ہوتے یا ان سے ناراض ہوجاتے ہیں۔ یہ تب ہوتا ہے جب آپ چیزوں کو ذاتی طور پر لینا شروع کرتے ہیں اور آپ دوسرے لوگوں کے اعمال اور الفاظ کے لیے خود کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ دوسرے لوگوں کے اعمال اور الفاظ کا ان کے ساتھ زیادہ اور اپنے بارے میں کم اہم سمجھیں اور اس کو زیادہ حساس طور پر نہ لیں۔

      صحت اور تعلقات پر بھی اثر:

      دوسری کی اور غیر متعلق چیزوں کو ذاتی طور پر لینے سے آپ کی صحت اور آپ کے تعلقات پر بھی اثر پڑے گا۔ آپ کو چیزوں کو ذاتی طور پر نہ لینے میں مدد کرنے کے لیے یہ نکات پیش ہیں:

      آپ کو لگتا ہے کہ لوگ آپ کے کچھ مقروض ہیں اور انہیں آپ کے اعمال یا آپ کی جان سے کی جانے والی محبت کا بدلہ اسی جذبہ کے ساتھ دینا چاہئے۔ جب کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ لوگوں کو اپنے شعور کی سطح سے کام کرنے دیں۔

      سمجھدار انداز میں بات چیت :

      یہ بھی پڑھیں:

      غلطی سے ڈلیٹ کر دیا ہے WhatsApp میسیج تو اس نئے فیچر سے جلد لا سکیں گے واپس

      دوسروں کے ساتھ محبت اور مہربانی کے ساتھ سلوک کرنے کی مشق کریں، چاہے وہ آپ کے ساتھ کیسا ہی سلوک کریں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      انسانوں سے پالتو جانوروں میں پھیل رہا ہے Monkeypox! ان احتیاطی تدابیر پر کریں عمل

      ہمیشہ سمجھدار انداز میں بات چیت کریں۔ جب آپ کو وضاحت کی ضرورت ہو تو اس بارے میں سامنے والے سے پوچھیں اور خود بھی آسان انداز میں بات کریں، اس کے لیے زیادہ وضاحت نہ کرنی پڑے۔ اس طرح کی بات چیت کسی بھی غلط فہمی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: