’عائشہ کی فیلمی راضی ہوجائے تو ہم ہندوستان، پاکستان کے بجائے کسی تیسرےملک میں کرسکتے ہیں شادی‘ فیضان انصاری
نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے فیضان انصاری نے دعویٰ کیا کہ عائشہ مجھ سے رابطہ کر چکی ہیں اور انھوں نے مجھ سے مام معلومات بھی حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عائشہ مانو سے شادی کے اعلان کے بعد پاکستان اور بھارت کی لڑکیوں نے انھیں کئی میسیجز کیا۔
ممبئی میں رہنے والے فیضان انصاری نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ فیم گرل عائشہ کے افراد خاندان راضی ہوجائے تو ہم ہندوستان، پاکستان کے بجائے کسی تیسرےملک میں شادی کرسکتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ممبئی میں رہنے والے فیضان انصاری (Faizan Ansari) نے پاکستان کی ایک خاتون عائشہ (Ayesha) کے ساتھ شادی کرنا کا دعویٰ کیا تھا۔ جب کہ مذکورہ خاتون تقریب شادی میں غیر موجود رہی۔
نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے فیضان انصاری نے دعویٰ کیا کہ عائشہ مجھ سے رابطہ کر چکی ہیں اور انھوں نے مجھ سے مام معلومات بھی حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عائشہ مانو سے شادی کے اعلان کے بعد پاکستان اور بھارت کی لڑکیوں نے انھیں کئی میسیجز کیا، جس میں ان میں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے، جس سے وہ بہت خوش ہیں۔ حال ہی میں عائشہ کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا تھا، جس میں وہ ڈانس کرتی نظر آرہی تھی۔ ان کے ویڈیو کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی 25 ملین سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔ اسلام میں نکاح کا مطلب شادی ہے جس میں ایک لڑکی اور لڑکا یکجا ہونا شامل ہے، جس میں گواہوں کا بھی ہونا ضروری ہوتا ہے۔
چند دن قبل انہوں نے عائشہ سے شادی کرنے اور انہیں اپنی بیگم بنانے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ تاہم کئی آزمائشوں اور کوششوں کے بعد وہ پاکستان کا ویزا حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ہندوستانیوں کے لیے پاکستانی ویزا حاصل کرنا بہت مشکل ہے اور پاکستانیوں کے لیے ہندوستانیوں کے لیے ویزا حاصل کرنے کے لیے وہی صورتحال ہے۔ اس سب کے باوجود فیضان انصاری نے عائشہ سے شادی کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔
ممبئی کے فیضان انصاری نامی شخص نے نکاح کی رسمیں پوری کر کے تمام حدیں پار کر دیں۔ فیضان انصاری 11 مئی 1996 کو پیدا ہوئے۔ وہ پاکستانی مشہور خاتون عائشہ کے عائشق کے طور پر اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔