ڈیجیٹل ورلڈ میں جی میل ایک جانا مانا نام ہے۔ لیپ ٹاپ سے لے کر اینڈروائیڈ اسمارٹ فون تک میں جیمیل اکاونٹ کی ضرورت پڑتی ہے۔ اسکول، کالج سے لے کر آفس تک کے کام کے لیے جی میل کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس لحاظ سے یہ بہت ضروری پلیٹ فارم ہوجاتا ہے۔ دنیا بھرمیں 150 کروڑ سے بھی زیادہ یوزرس جی میل کا استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی جی میل کا استعمال کرتے ہیں، تو یہ رپورٹ آپ کے لیے ہے۔ اس رپورٹ میں ہم آپ کو جی میل کے کچھ بڑے کام کی ٹرِک بتانے والے ہیں، جو آپ کے وقت کے ساتھ ساتھ اپکو مصیبت سے بھی بچائیں گی۔ چلیے جانتے ہیں۔
کنورسیشن ویو اگر آپ سبھی ای میلز کو ایک تھریڈ میں رکھنا چاہتے ہیں تو آپ "کنورسیشن ویو" استعمال کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کی مدد سے ای میل اور موصول ہونے والے تمام جوابات کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ کنورسیشن وویو کو آن کرنے کے لیے آپ کو جی میل کی سیٹنگز میں جانا ہوگا۔ یہاں سے، آپ کو آخر میں ای میل تھریڈنگ کے ساتھ کنورسیشن وویو کا آپشن ملے گا۔ اسے منتخب کرنے سے، آپ کنورسیشن وویو کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
جی میل میں 20 سے زیادہ سرچ آپریٹر ہوتے ہیں جن کا استعمال ااپ میسیج کو سرچ کرنے یا فلٹر بنانے کے لیے کرسکتے ہیں۔ آپ سوپر اسپیسفک سرچ اننکوائری کے لیے سرچ آپریٹروں کو بھی ایڈ کرسکتے ہیں۔ From, To اور After سب سے بنیادی سرچ انکوائری میں شامل ہیں۔ اپنی سرچ کو کم کرنے کے لیے آپ سرچ انکوائری کو کمبائن کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پری وویو میسیج
جی میل پری وویو میسیج آپ کے ای میل کھولنے سے پہلے ان کے پہلے سن پیٹ کو دیکھنے کا ایک قابل استعمال طریقہ ہے۔ اس فیچر کی مدد سے آپ ای میل کو اوپن کیے بغیر ہی اس کو پڑھ سکتے ہیں۔ اس سے آپ کا کافی وقت بچ پائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔