مواد ہٹانے کی اپیل کرنے والے سرفہرست ممالک میں ہندوستان، بلاگ پوسٹ کے ذریعے ٹوئٹر نے دی معلومات

مواد ہٹانے کی اپیل کرنے والے سرفہرست ممالک میں ہندوستان، بلاگ پوسٹ کے ذریعے ٹوئٹر نے دی معلومات

مواد ہٹانے کی اپیل کرنے والے سرفہرست ممالک میں ہندوستان، بلاگ پوسٹ کے ذریعے ٹوئٹر نے دی معلومات

گوگل نے کہا کہ ہم باقاعدگی سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہیں اور عمل کا جائزہ لیتے ہیں اور بہتری کی مسلسل کوششیں کرتے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    مقبول مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان گزشتہ سال ٹوئٹر سے مواد ہٹانے کی اپیل کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل تھا۔ ٹوئٹر نے منگل کو اپنی سیکورٹی کوششوںپر ڈیٹا شیئر کیے اور کہا کہ اسے یکم جنوری سے 30 جون 2022 تک دنیا بھر کی حکومتوں سے مواد ہٹانے کے لیے تقریباً 53000 قانونی اپیلیں حاصل ہوئی ہیں۔

    پوسٹ کے مطابق اکاؤنٹ کی معلومات مانگنے والے سرفہرست پانچ ممالک ہندوستان، امریکہ، فرانس، جاپان اور جرمنی تھے۔ جنوری سے جون 2022 کی مدت کے دوران، ٹوئٹر نے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے 6,586,109 مواد کے خلاف کارروائی کی۔ 2021 کی دوسری ششماہی کے مقابلے اس میں 29 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔ ٹویٹر نے کہا کہ اس نے اس عرصے کے دوران 5,096,272 اکاؤنٹس پر نفاذ کی کارروائی کی۔

    ٹوئٹر کے مطابق 1,618,855 اکاؤنٹس کو قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔ اس میں گزشتہ مدت کے مقابلے میں 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ معطل اکاؤنٹس میں بدسلوکی/ہراساں کرنا، پیڈوفیلیا، ہیک شدہ مواد، فحاشیت، تشدد اور دیگر مواد شامل ہیں۔

    اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر گوگل نے ہندوستان میں بند کیے 3500 سے زیادہ لون ایپ

    اس درمیان پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر سال 2022 میں ہندوستان میں گوگل نے 3,500 سے زیادہ لون ایپس کے خلاف کارروائی کی ہے تاکہ انہیں پلے اسٹور سے ہٹانے اور ان کا نفاذ اور جائزہ لیا جائے۔ کمپنی نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ گوگل نے کہا کہ 2022 میں اس نے پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر گوگل پلے ریلیز ہونے سے پر 14 لاکھ 30 ہزار ایپس کو روکا ہے جب کہ 200 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے دھوکہ دہی اور مشکوک ٹرانزیکشن والے 1,73,000 اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    اس ملک میں 13 سال سے کمر عمر کے بچے نہیں کرپائیں گے سوشل میڈیا کا استعمال، لگنے والی ہے پابندی

    یہ بھی پڑھیں:

    یہ ہیں پاکستان کی انتہائی خوبصورت پولیس افسر، میڈیکل کا شعبہ چھوڑ کر جوائن کی یہ نوکری، یہ تھی وجہ

    گوگل نے کہا کہ ہم باقاعدگی سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہیں اور عمل کا جائزہ لیتے ہیں اور بہتری کی مسلسل کوششیں کرتے ہیں۔ کمپنی 2023 میں اشتہارات اور رازداری پر سخت قوانین متعارف کرائے گی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: