گلوبل ہنگر انڈیکس2022پرحکومت ہندکاردعمل،کہا ۔۔ہندوستان کی امیج کو خراب کرنے کی ہے کوشش
گلوبل ہنگر انڈیکس۔2022 کو لیکر حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ ہندوستان کی امیج کو ایک ایسے ملک کے طور پر خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو اپنی آبادی کی غذائی تحفظ اور غذائی ضروریات کو پورا نہیں کرتا ہے۔ حکومت کی جانب سے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
گلوبل ہنگر انڈیکس۔2022 کے حوالے سے 121 ممالک کی درجہ بندی کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ جس میں ہندوستان کا نمبر 107 واں ہے۔ اس پر حکومت ہند نے شدید ناراضگی کا اظہارکیاہے۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ ہندوستان کی امیج کو ایک ایسے ملک کے طور پر خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو اپنی آبادی کی غذائی تحفظ اور غذائی ضروریات کو پورا نہیں کرتا ہے۔ حکومت کی جانب سے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکومت ہند نے دعوٰی کیاہے کہ غلط معلومات حاصل کرکے سالانہ گلوبل ہنگر انڈیکس کے تحت فہرست جاری کی گئی ہے۔
آئرلینڈ اور جرمنی کی غیر سرکاری تنظیموں، کنسرن ورلڈ وائیڈ اور ویلٹ ہنگر ہلف نے گلوبل ہنگر رپورٹ۔2022 جاری کی ہے جس میں ہندوستان کو 121 ممالک میں 107 واں مقام دیا گیا ہے۔ ہندوستان کی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ یہ گلوبل ہنگر انڈیکس فاقہ کشی کا ایک غلط پیمانہ ہے اور سنگین طریقہ کار کے مسائل سے دوچار ہے۔ انڈیکس کا حساب لگانے کے لیے استعمال کیے گئے چار اشارے میں سے تین کا تعلق بچوں کی صحت سے ہے اور وہ پوری آبادی کی عکاسی نہیں کرتے۔
مرکزی حکومت نے کہا کہ چوتھا اور سب سے اہم اشارے، غذائی قلت کا شکار آبادی (PoU) کے تناسب کا تخمینہ 3000 کے ایک بہت ہی چھوٹے نمونے پر کیے گئے رائے شماری کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔ رپورٹ نہ صرف زمینی حقیقت سے اختلاف رکھتی ہے، بلکہ آبادی کے لیے خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کو بھی جان بوجھ کر نظر انداز کرتی ہے، خاص طور پر COVID وبائی امراض کے دوران۔ FAO کا تخمینہ گیلپ ورلڈ پول کے ذریعے کرائے گئے "فوڈ انسیکیوریٹی ایکسپیریئنس اسکیل (FIES)" سروے ماڈیول پر مبنی ہے، جو 3000 جواب دہندگان کے نمونے کے سائز کے ساتھ 8 سوالات پر مبنی رائے شماری ہے۔
حکومت نے 80 کروڑ لوگوں کو دیامفت راشن
ملک میں COVID-19 کے پھیلنے سے پیدا ہونے والی معاشی رکاوٹوں کے پیش نظر، حکومت نے مارچ 2020 میں تقریباً 80 کروڑ استفادہ کنندگان میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ (NFSA) کے تحت اضافی مفت غذائی اناج (چاول/گیہوں) کی تقسیم کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم غریب کلیان انا یوجنا (PM-GKAY) کے تحت ہر شخض کو 5 کلو چاول فراہم کیے گئے۔ حکومت نے کہا کہ اب تک، PM-GKAY اسکیم کے تحت، حکومت نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تقریباً 1121 لاکھ میٹرک ٹن اناج مختص کیا ہے۔ اس اسکیم کو دسمبر 2022 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ تقسیم ریاستی حکومتوں کے تحت بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ جنہوں نے خود استفادہ کنندگان کو دالیں، خوردنی تیل اور مسالے وغیرہ فراہم کرکے مرکزی حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھایا ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔