زندگی میں 87 مرتبہ شادیاں کرچکا ہے یہ شخص، 88 ویں بار دولہا بننے کی پوری ہوئی تیاری!
Viral News: انڈونیشیائی شخص نے اپنی زندگی میں اتنی مرتبہ شادی کرلی ہے، جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا شوق اب بھی پورا نہیں ہوا ہے اور وہ 88 ویں مرتبہ شادی کرنے کیلئے تیار ہے ۔
Viral News: انڈونیشیائی شخص نے اپنی زندگی میں اتنی مرتبہ شادی کرلی ہے، جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا شوق اب بھی پورا نہیں ہوا ہے اور وہ 88 ویں مرتبہ شادی کرنے کیلئے تیار ہے ۔
آپ نے سبھی شادی شدہ لوگوں کے منہ سے سنا ہوگا کہ وہ شادی کرکے پچھتا رہے ہیں ۔ ایک ہی رشتے کو نبھانے میں ان کا دماغ خراب ہوجاتا ہے ، لیکن کچھ ہمت والے لوگ زندگی میں کئی شادیاں کرلیتے ہیں ۔ ایک ایسے ہی انڈونیشیائی شخص نے اپنی زندگی میں اتنی مرتبہ شادی کرلی ہے، جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا شوق اب بھی پورا نہیں ہوا ہے اور وہ 88 ویں مرتبہ شادی کرنے کیلئے تیار ہے ۔
61 سال کے کان نام کے شخص نے اپنی عمر سے زیادہ مرتبہ زندگی میں شادی کر ڈالی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 88 ویں مرتبہ پھر شادی کیلئے تیار ہے اور اس مرتبہ پر وہ اسی خاتون کو بیوی بنانے کیلئے تیار ہے، جسے کچھ سال پہلے طلاق دیا تھا ۔ اس شخص کو مقامی سطح پر پلے بوائے کنگ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ ٹریبون نیوز کے مطابق مغربی جاوا کے مزلینگکا میں رہنے والے کان 61 سال کے ہیں اور وہ اپنی زندگی کی 88 ویں شادی کرنے کیلئے تیاری ہیں ۔ وہ اس مرتبہ جس خاتون سے شادی کرنے جارہے ہیں، وہ ان کی 86 ویں بیوی رہ چکی ہیں ۔ ان کے مطابق طویل عرصہ پہلے ہی وہ الگ ہوگئے تھے، لیکن دونوں کے درمیان کا کچھ رشتہ ہے جو انہیں دوبارہ ایک کرنے والا ہے ۔ اس وقت کان نے اپنی بیوی کو ایک مہینے بعد ہی طلاق دے دیا تھا، لیکن وہ اب بھی انہیں پیار کرتی تھی ۔ جب اس نے واپسی کی خواہش ظاہر کی تو کان انکار نہیں کرسکے ۔
ملے میل کے مطابق کان نے پہلی شادی 14 سال کی عمر میں کی تھی اور ان کی بیوی ان سے دو سال بڑی تھیں ۔ دو سال بعد ان کا طلاق ہوگیا تھا، کیونکہ اسے کان کا ایٹی ٹیوڈ ٹھیک نہیں لگتا تھا۔ وہ بتاتے ہیں کہ کبھی بھی انہوں نے کچھ ایسا نہیں کیا، جو خواتین کیلئے اچھا نہیں ہو، نہ ہی کسی کے جذبہ کے ساتھ کھیلا ۔ انہوں نے تب سے 87 شادیاں کر ڈالیں اور اب بھی اس سلسلہ کو تھامنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ حالانکہ اس بات کی جانکاری نہیں ہے کہ 87 شادیوں سے کان کے کتنے بچے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔