ہر سال 8 مارچ کو خواتین کے احترام میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ سال 1908 میں 15000 خواتین نے کام کے گھنٹے، بہتر سیلری اور ووٹ دینے کے حق کا مطالبہ کرتے ہوئے نیویارک میں مارچ نکالا تھا۔ جس کے ایک سال بعد امریکہ کی سوشلسٹ پارٹی نے پہلے یوم خواتین کا اعلان کیا۔ جانیے اس سال یوم خواتین کی تھیم کیا ہے۔
کیا ہے عالمی یوم خواتین 2023 تھیم عالمی یوم خواتین 2023 کی تھیم ہے ’ڈیجیٹل : انوویشن اینڈ ٹکنالوجی فار جینڈر اکوالیٹی‘۔ اس کا مقصد ان خواتین اور لڑکیوں کی پہچان کرنا ہے جو انڈسٹریل اور ڈیجیٹل تعلیم کی ترقی میں تعاون دے رہی ہیں۔
1500 خواتین کی بہادری کی علامت ہے یہ دن
1900 کے آغاز میں، خواتین کو تنخواہ میں برابری نہیں تھی، ووٹنگ کے حقوق کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، اور ان سے زیادہ کام لیا جارہا تھا۔ اس سب کے جواب میں، اپنے حقوق کی مانگ کے لیے 1908 میں 15000 خواتین نے نیویارک شہر سے مارچ کیا۔ 1909 میں، سوشلسٹ پارٹی آف امریکہ کے اعلان کے مطابق، اس دن کو پہلا قومی یوم خواتین قرار دیا گیا۔ 1965 میں سبھی خواتین کو ووٹ دینے کا حق ملا۔
1975 سے ایک تھیم کے ساتھ منایا جانے لگا یہ دن
سال 1910 میں کوپن ہیگن میں کام کرنے والی خواتین کی جانب سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، اسی کانفرنس میں ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے طور پر منانے کی تجویز دی گئی۔ یہیں سے 8 مارچ کے دن دنیا بھر میں بین الاقوامی یوم خواتین کا جشن منایا جانے لگا۔ پھر سال 1975 میں اس دن کو اقوام متحدہ نے ایک تھیم کے ساتھ منانے کو کہا جس کے بعد اس دن کو عالمی یوم خواتین کے طور پر تسلیم کیا گیا۔
عالمی یوم خواتین کے موقع پر بہت سے ممالک میں خواتین کو چھٹی دی جاتی ہے۔ خواتین کو اس دن چھٹی دینے والے ملکوں میں روس، بیلاروس، یوگانڈہ، افغانستان، کیوبا، ویتنام، یوکرین اور کمبوڈیا شامل ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔