Dhoni Jadeja Controversy: رویندر جڈیجہ کے ٹوئٹ سے مچا ہنگامہ، دھونی کے ساتھ بات چیت کو لیکر اٹھ رہے بڑے سوال
رویندر جڈیجہ کے ٹوئٹ سے مچا ہنگامہ
تنازعہ کس بات کو لیکر ہوا، اس کا انکشاف ابھی نہیں ہوا ہے، لیکن میچ ختم ہونے کے فوراً بعد جب سی ایس کے کے کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے تب جڈیجہ صرف دھونی سے بات کر رہے تھے۔ اس دوران جڈیجہ کو غصے میں دیکھا گیا۔ شائقین کا خیال ہے کہ جڈیجہ کی خراب گیند بازی کی وجہ سے انہیں دھونی نے کچھ کہا ہوگا۔
نئی دہلی: دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں سنیچر کو دھونی اور جڈیجہ کے درمیان گرما گرم بات چیت کرنے کی تصویر منظر عام پر آئی۔ دہلی کیپٹلس کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آنے والے اس واقعے نے چنئی سپر کنگز کے مداحوں کو پریشان کر دیا ہے۔ دھونی سے بات چیت کرنے کے بعد جڈیجہ خوش نہیں دکھے تھے۔ ایک دن بعد اب جڈیجہ کے ایک ٹوئٹ نے اس تنازعہ کو ہوا دے دی ہے۔
واضح رہے کہ تنازعہ کس بات کو لیکر ہوا، اس کا انکشاف ابھی نہیں ہوا ہے، لیکن میچ ختم ہونے کے فوراً بعد جب سی ایس کے کے کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے تب جڈیجہ صرف دھونی سے بات کر رہے تھے۔ اس دوران جڈیجہ کو غصے میں دیکھا گیا۔ شائقین کا خیال ہے کہ جڈیجہ کی خراب گیند بازی کی وجہ سے انہیں دھونی نے کچھ کہا ہوگا۔ اساتذہ کے جینز، ٹی شرٹ اور لیگنگس پہننے پر پابندی، آسام حکومت نے جاری کیا نیا ڈریس کوڈ
جڈیجہ کے ٹوئٹ پر مچا ہنگامہ مداحوں کا یہ شک اس وقت مزید گہرا ہو گیا جب رویندر جڈیجہ نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ جڈیجہ نے ایک تصویر شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ ’’تمہیں تمہارے اعمال کا پھل ملے گا، جلد یا دیر تمہیں ضرور ملے گا۔‘‘ جڈیجہ نے کیپشن دیا– ضرور۔ انگوٹھا اپ کا ایموجی بھی لگایا۔ مداحوں نے اس ٹوئٹ پر رپلائی کر معاملے کے بارے میں جڈیجہ سے پوچھا۔
متنازعہ پوسٹ کو کیا تھا لائک بتا دیں کہ اس مہینہ کی شروعات میں جڈیجہ نے ٹوئٹر پر ایک متنازعہ پوسٹ کو پسند کیا تھا جس میں انہوں نے "اندرونی درد" اور "صدمے" کے بارے میں بات کی تھی، جس پر CSK کے شائقین کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔ پوسٹ میں لکھا تھا کہ "جدو مسکان کے ساتھ یہ کہہ رہا ہے لیکن اندر بہت درد ہے.. یقین کریں یہ ایک صدمہ ہے! تصور کریں کہ آپ کی اپنی ٹیم کے تماشائی آپ کے وکٹ کا انتظار کرتے ہوئے آپ کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں! 3 مین آف دی میچ جیتنے ]کے بعد بھی آپ کی تنقید کر رہے ہیں۔"
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔