اسرو کے سب سے بڑے راکٹ نے 36 سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ کیا لانچ, لانچ کی ویڈیو یہاں دیکھیں

اسرو نے کیا سیٹلائٹ لانچ، (فوٹو اسرو ٹویٹر)

اسرو نے کیا سیٹلائٹ لانچ، (فوٹو اسرو ٹویٹر)

معاہدے کے تحت یہ 36 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل 23 اکتوبر 2022 کو ون ویب گروپ کمپنی کے لیے پہلے 36 سیٹلائٹ لانچ کیے گئے تھے۔ اسرو کو اس لانچنگ کے لیے 1000 کروڑ روپے کی فیس

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Andhra Pradesh, India
  • Share this:
    انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) کے سب سے بڑے LVM3 راکٹ نے ون ویب کے 36 سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا۔ یہ راکٹ اتوار کی صبح 9:00 بجے سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔

    برطانیہ کی نیٹ ورک ایکسیس ایسوسی ایٹس لمیٹڈ (ون ویب گروپ کمپنی) نے 72 سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں چھوڑنے کے لیے، اسرو کی تجارتی یونٹ، نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یہ 36 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل 23 اکتوبر 2022 کو ون ویب گروپ کمپنی کے لیے پہلے 36 سیٹلائٹ لانچ کیے گئے تھے۔ اسرو کو اس لانچنگ کے لیے 1000 کروڑ روپے کی فیس ملی ہے۔

    اسرو نے اس سے پہلے ہفتہ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا، 'LVM-3/OneWeb India-2 مشن کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ان سیٹلائٹس کو 43.5 میٹر لمبے راکٹ کے ساتھ 26 مارچ کی صبح 9 بجے چنئی سے تقریباً 135 کلومیٹر دور ستیش دھون اسپیس سنٹر کے دوسرے لانچ پیڈ سے لانچ کیا جائے گا۔

    وہیں ون ویب کے مطابق، اتوار کی لانچ اس سال کی 18ویں اور تیسری لانچ ہوگی اور زمین کے نچلے مدار میں سیٹلائٹس کے گروپ کی پہلی نسل پوری ہوجائے گی۔ یہ اسرو کے لیے 2023 کا دوسرا لانچ ہوگا۔

    ون ویب نے کہا، '17 لانچ مکمل ہو چکے ہیں۔ ایک اہم لانچ باقی ہے۔ اس اتوار کو ISRO اور NewSpace India Limited میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مزید 36 سیٹلائٹس کے لانچ کے ساتھ، زمین کے مدار میں ہمارے سیٹلائٹس کی کل تعداد 616 تک پہنچ جائے گی، جو اس سال عالمی خدمات شروع کرنے کے لیے کافی ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: