Japan UAE Moon Mission: چاند پر جاپان اور یو اے ای کی جگل بندی، جانئے اس مشن کے بارے میں
Japan UAE Moon Mission: چاند پر جاپان اور یو اے ای کی جگل بندی، جانئے اس مشن کے بارے میں ۔ فائل فوٹو ۔ انٹرنیٹ
Japan UAE Moon Mission : جاپان کی ایک کمپنی نے امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے راکیٹ کے ذریعہ اپنے لینڈر اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے روور کے ساتھ چاند پر نجی مشن بھیجا ہے ۔
کیپ کینورل : جاپان کی ایک کمپنی نے امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے راکیٹ کے ذریعہ اپنے لینڈر اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے روور کے ساتھ چاند پر نجی مشن بھیجا ہے ۔ اسپیس ایکس نے ٹویٹر پر اس بارے میں جانکاری دی ۔ یہ چاند کیلئے یو اے ای کا پہلا روور ہے اور یہ کسی بھی مسلم ملک کا پہلا چاند مشن ہے ۔ اس مشن کے تحت لینڈر کو چاند پر پہنچانے میں تقریبا پانچ مہینے لگیں گے ۔ جاپان کی کمپنی آئی اسپیس کے 'ہاکوتو آر مشن 1' کے تحت لینڈر اور روور کو چاند پر بھیجا گیا ہے ۔
اسپس ایکس کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کئے گئے ویڈیو میں لینڈر روانہ ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے ۔ ابھی تک صرف روس، امریکہ اور چین کے لینڈر ہی چاند پر مبینہ سافٹ لینڈنگ کرپائے ہیں ۔ سب سے پہلے سال 1966 میں سابق سویت یونین کا لونا 9 لینڈر چاند کی سطح پر محفوظ اتر پایا تھا ۔ جاپان کا کھلونا جیسا نظر آنے والا روبوٹ چاند کے چکر لگائے گا ۔ لینڈر کو چاند تک پہنچنے میں پانچ مہینے کا وقت لگے گا اور یہ کئی طرح کے تجربات کرے گا ۔ کمپنی نے اس کو اس طرح سے تیار کیا ہے کہ یہ کم ایندھن پر زیادہ سے زیادہ رقم بچا سکے گا ۔ اس لئے یہ دھیمی رفتار سے کم اینرجی والے راستے سے چاند تک پہنچے گا ۔
زمین سے ایک لاکھ کلو میٹر دور تک کا سفر طے کرنے سے پہلے یہ کچھ اور مشن کو انجام دے سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں ناسا کے اوراین کا کرو کیپسول نے ٹیسٹ ڈمیز کے ساتھ پچھلے مہینے پانچ دنوں میں چاند تک پہنچنے کا مشن پورا کیا ہے ۔ اتوار کو اس کا یہ مشن پورا ہوا ۔
جاپان کے آئی اسپیس لینڈر کا مقصد چاند کے شمال مشرق میں ایٹلس کارٹر کو دیکھنا ہے ۔ یہ لینڈر سات فٹ لمبا ہے ۔ اگر بات یو اے ای کی کریں تو اس کا ایک سیٹیلائٹ پہلے سے ہی چاند پر ہے اور اب چاند کو تلاشنا چاہتا ہے ۔ یو اے ای کے روور کا نام راشد ہے اور اس کو دبئی کے شاہی خاندان کے نام پر رکھا گیا ہے ۔ یہ چاند کی سطح پر تقریبا دس دنوں تک آپریٹ کرے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔