رانچی: جھارکھنڈ کی راجدھانی کے سرکاری اسپتال ریمس میں ایک کمال کا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس کو سن کر آپ بھی چونک جائیں گے ۔ دراصل چترا کے اٹکھوری کی رہنے والی انکتا سنگھ نے ایک ساتھ پانچ بچے کو جنم دیا ہے ۔ ریمس کے ڈاکٹروں نے انکتا کا پیر کی رات کامیاب آپریشن کیا ۔ آپریشن کے بعد بچہ اور ماں دونوں بالکل صحت مند ہیں ۔ اس سے پہلے راجستھان اور اتر پردیش میں اس طرح کے معاملات دیکھے گئے، لیکن اکثر ایسے معاملات میں بچوں کو نہیں بچایا جاسکا۔ لیکن ریمس اسپتال کے ذریعہ کئے گئے اس آپریشن میں پانچوں بچہ بالکل صحت مند ہے ۔
انکتا کا کامیاب آپریشن کرنے والی ڈاکٹر ششی بالا نے بتایا ہم نے ان کا پہلے الٹراساونڈ کیا تھا تب پتہ چل گیا تھا کہ پانچ بچے ہیں ۔ پانچ بچوں کو کنسیو کرنا ایک بہت ہی خطرناک معاملہ ہوتا ہے ، لیکن انکتا نے کہا کہ وہ یہ خطرہ مول لینے کیلئے تیار ہے ۔ ہمارے لئے بھی یہ ایک چیلنج تھا ۔ لیکن آپریشن کامیاب ہوا اور بچے اور ماں دونوں صحت مند ہیں ۔ بچے ابھی تھوڑے انڈرویٹ ہیں، جس وجہ سے ہم نے ان کو آئی سی یو میں رکھا ہے، لیکن گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے ۔ انکتا نے نیوز18 لوکل کو بتایا کہ مجھے پریگنینسی کے ایک مہینے بعد ڈاکٹر نے الٹرا ساونڈ کرکے بتایا کہ میرے پیٹ میں پانچ بچے ہیں، لیکن یہ بہت خطرناک ہوسکتا ہے اورآپ صفائی کرالو، لیکن میں نے کہا کہ ان پانچوں بچوں کو دنیا میں صحیح سلامت لانا ہے ۔ میں کسی بھی حالت میں صفائی کرانے کی راضی نہیں ہوئی۔ آج یہ دیکھ کر کافی خوش ہوں کہ میرے گھر میں پانچ لکشمی ایک ساتھ آئی ہیں ۔
انکتا بتاتی ہیں کہ میری شادی کو سات سال ہوگئے تھے، لیکن میں حاملہ نہیں ہوپائی تھی۔ کئی مرتبہ کوشش کیا، لیکن ناکامیابی ملی ۔ میرے شوہر پھل بیچتے ہیں اور گھر کی اقتصادی حالت تھوڑی خراب ہے، اس لئے ہم لوگوں سے مدد کی فریاد کرتے ہیں، جس سے ہماری بیٹیوں کی پرورش اور تعلیم میں تھوڑی مدد ہوجائے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔