உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG: بیوی نے جسمانی تعلقات بنانے سے کیا منع تو شوہر نے اٹھایا اتنا خوفناک قدم، جان کر اڑجائیں گے ہوش!

    OMG: بیوی نے جسمانی تعلقات بنانے سے کیا منع تو شوہر نے اٹھایا اتنا خوفناک قدم، جان کر اڑجائیں گے ہوش!

    OMG: بیوی نے جسمانی تعلقات بنانے سے کیا منع تو شوہر نے اٹھایا اتنا خوفناک قدم، جان کر اڑجائیں گے ہوش!

    Karnataka Crime News: پولیس نے ملزم پرتھوی راج سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی ابھی بھی فرار ہے ۔

    • Share this:
      بنگلورو : بہار کے ایک الیکٹریشین نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل کرکے لاش کو شرڈی گھاٹ پر پھینک دیا ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بیوی نے جسمانی تعلقات بنانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ( شوہر) غیر مہذب ہے ۔ قتل کے بعد شوہر پولیس تھانہ پہنچا اور وہاں شکایت درج کرائی کہ اس کی بیوی نو مہینے سے لاپتہ ہے ۔ پولیس کو کچھ گڑبڑ لگی تو انہوں نے پوچھ گچھ کے دوران شوہر پر دباو بنایا تو اس نے پوری کہانی بتادی ۔

      پولیس نے ملزم پرتھوی راج سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی ابھی بھی فرار ہے ۔ ملزم نے بیوی کو بتایا کہ اس کی بیوی جیوتی اس کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کرتی تھی اور شادی کے وقت اس کی بیوی نے عمر کے بارے میں جھوٹ بولا تھا ۔ پولیس نے پرتھوی کی بتائی جگہ سے مسخ شدہ لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان میں شخص نے پولیس کانسٹیبل کے کاٹے ناک، کان اور ہونٹ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش!


      دو سال پہلے ہی پرتھوی بنگلورو آیا تھا اور نو مہینے پہلے اس نے جیوتی سے آرینج میریج کی تھی ۔ سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ شادی کے وقت جیوتی نے اپنی عمر 28 سال بتائی تھی ، مگر بعد میں پتہ چلا کہ اس کی عمر 38 سال ہے ۔ وہ مجھ سے دس سال بڑی تھی ۔ وہ ( بیوی) ہمیشہ میرے کنبہ والوں کی توہین کرتی تھی، ہمیں غیر مہذب کہتی تھی اور کبھی بھی جسمانی تعلقات کیلئے راضی نہیں ہوتی تھی ۔ اسی وجہ سے اس نے بدلہ لینے کیلئے اپنی بیوی کے قتل کا منصوبہ بنایا ۔ قتل کرنے کیلئے اس نے سیتامرٹھی ( بہار) کے اپنے دوست سمیر کو ساتھ لیا ۔ سمیر گزشتہ ماہ جولائی میں بنگلورو آیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Pakistan: مالکن نے نوکر سے کی شادی، پیار سے ایک دوسرے کو بلاتے ہیں سلمان اور کٹرینہ


      پرتھوی اپنے دوست کی کیب کرایے پر لے کر سمیر اور اپنی بیوی کے ساتھ اڈوپی گیا ۔ واپسی کے دوران دونوں نے مل کر کار میں جیوتی کا گلا دبا کر قتل کردیا ۔ اگلے دن پرتھوی نے اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔ پرتھوی نے پولیس کو بتایا کہ جیوتی اکثر گھر سے بتائے بغیر نکل جاتی تھی اور اپنا فون سوئچ آف کردیتی تھی ۔

      پولیس نے جانچ میں پایا کہ فون پہلے چالو تھا ، مگر دوبارہ چیک کیا تو آف آرہا تھا ۔ جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ یہ جوڑا تین اگست کو کار سے اڈوپی گیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: