உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tourist Places: ستمبر میں اگر گھومنے کا ہے منصوبہ تو ان مقامات کو نہ کریں مس، ان سے خوبصورت کچھ اور نہیں

    Tourist Places: ستمبر میں اگر گھومنے کا ہے منصوبہ تو ان مقامات کو نہ کریں مس، ان سے خوبصورت کچھ اور نہیں

    Tourist Places: ستمبر میں اگر گھومنے کا ہے منصوبہ تو ان مقامات کو نہ کریں مس، ان سے خوبصورت کچھ اور نہیں

    Destination Visit in September: ستمبر ایک ایسا مہینہ ہے جب نہ زیادہ گرمی محسوس ہوتی ہے اور نہ ہی زیادہ ٹھنڈ، ایسے میں چھٹیاں بھی پاس میں ہیں تو کچھ مقامات گھومنا فائدہ کا سودہ ہوسکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Kerala | Gujarat | Uttarakhand (Uttaranchal) | West Bengal | Puducherry (Pondicherry)
    • Share this:
      Destination Visit in September: ستمبر کا ماہ شروع ہونے والا ہے ۔ یہ مہینہ کئی چھٹیوں کو بھی لے کر آتا ہے ۔ اگر آپ اہل خانہ یا دوستوں کے ساتھ گھومنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو زیادہ غور و فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یوں تو ملک میں گھومنے کیلئے سینکڑوں مقامات ہیں ، مگر ہم آپ کو ان پانچ مقامات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جہاں ستمبر میں گھومنا آپ کیلئے اچھا تجربہ ہوسکتا ہے ۔

      الموڑا ، اتراکھنڈ

      بارش کی وجہ سے اب تک سیاحتی مقام پر جانے سے خود کو روکنا پڑا تھا تو اب یہ جھنجھٹ ختم ہوچکی ہے ۔ ستمبر مہینے میں آپ اتراکھنڈ کی پہاڑی وادیوں کی سیر کرسکتے ہیں ۔ گھومنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو اتراکھنڈ کے الموڑا ضرور جائیں ۔ یہ جگہ سیاحوں کو کافی پسند آتی ہے ۔ یہاں وادیوں کے ساتھ ساتھ پہاڑ بھی ملے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  یہ پانچ اشارے بتاتے ہیں کہ آپ کا پارٹنر آپ پر نہیں کرتا ہے بھروسہ!


      دمن دیپ ، گجرات

      ستمبر کے موسم کا لطف اٹھانا ہے تو گجرات کے دمن دیپ کی سیر کرنا نہ بھولیں۔ اس دیپ کی خوبصورتی اور سمندر کا ساحل کافی خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے ۔ سب سے خاص بات کہ یہاں کے بیچ پر زیادہ بھیڑ نہیں ہوتی ہے تو آپ فیملی کے ساتھ آرام دہ محسوس کرسکتے ہیں ۔

      کملپونگ ، مغربی بنگال

      مغربی بنگال کے انوکھے ہل اسٹیشن کلمپونگ کی سیر ہمیشہ سے دلچسپ رہی ہے ۔ مشرقی ہندوستان کے سب سے مشہور سیاحتی مقامات سے میں ایک کلمپونگ کا نظارہ ستمبر میں لاجواب ہوتا ہے ۔ ہر طرف ہریالی ہی ہریالی نظر آتی ہے ۔ بڑے بڑے چائے کے باغات ، لیپچا میوزیم ، میک فارلین چرچ ، ڈاکٹر گراہم ہوم وغیرہ آپ کو کافی پسند آئیں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مردوں کی یہ 5 عادتیں پسند نہیں کرتی ہیں خواتین، ٹوٹ بھی جاتا ہے رشتہ


      پڈوچیری

      خوبصورت ، پرسکون ساحل سمندر ، خوبصورت کیفے ، فرانسیسی کھانے کے ذائقہ کا لطف اٹھانا ہو تو آپ ستمبر کے مہینے میں پڈوچیری جاسکتے ہیں ۔ خوبصورت پیلی عمارتیں ، پیراڈائز بیچ ، اربندو آشرم وغیرہ آپ کو آپ کے ساتھیوں کا کافی پسند آئیں گے ۔

      کیرالہ

      کیرالہ کی سیر ہمیشہ سے ہی خوبصورت مانی جاتی رہی ہے ۔ جنوبی ہندوستان میں کیرالہ سے خوبصورت کچھ بھی نہیں ہے ۔ برسات کے موسم کے بعد ستمبر میں یہاں کا موسم کافی خوشگوار ہوجاتا ہے ۔ کیرالہ کی سیر کا منصوبہ ہے تو یہاں کے بیک واٹر، چائے کے باغات، تاریخی مقامات، جھیلوں ، اونچی پہاڑیوں اور وائلڈ لائف پارٹ آپ کے سفر کو خاص بنا دیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: