உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یہ ہیں 7 منی مینجمنٹ ٹپس، جو آپ کی شادی شدہ زندگی میں آئیں گے بہت کام

    یہ ہیں 7 منی مینجمنٹ ٹپس، جو آپ کی شادی شدہ زندگی میں آئیں گے بہت کام

    یہ ہیں 7 منی مینجمنٹ ٹپس، جو آپ کی شادی شدہ زندگی میں آئیں گے بہت کام

    Money Management Tips: کسی بھی شخص کے لئے اس کی ضرورت کی بچت (Saving) ہونا ضروری ہے۔ اگر شادی شدہ ہیں تو یہ اور بھی ضروری ہوجاتا ہے۔ اپنے انٹرسٹ کے مطابق، سرمایہ کاری کرنا ایک اچھا آپشن ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Money Management Tips: پیسے کی ضرورت کس کو نہیں ہوتی۔ زندگی کے لئے بھی پیسہ بے حد ضروری ہے۔ پیسوں سے جڑے کئی مسئلے ہوتے ہیں، جنہیں ٹھیک طریقے سے ہینڈل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اگر اسے صحیح طریقے سے ہینڈل نہ کیا جائے تو میریڈ لائف میں کافی دقتیں آنی شروع ہوسکتی ہیں۔ پیسوں سے جڑے ایسے کئی معاملے ہوتے ہیں، جو میریڈ لائف کو غیر متوازن کرنے لگتے ہیں۔ حالانکہ، شادی کے بعد کی زندگی میں ایسے کئی ساری تبدیلیاں ہوتی ہیں، جو زیادہ تر پیسوں سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ شادی کے بعد چاہو یا نہ چاہو پارٹنر کے بارے میں سوچنا ہی پڑتا ہے۔ بجٹ سے زیادہ کہیں خرچہ نہ ہوجائے اس بات کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ ایسے میں منی مینجمنٹ سے جڑی کچھ خاص ٹپس میریڈ لائف میں کافی کام آسکتی ہیں۔

      خرچوں پر کریں بات
      ایک رپورٹ کے مطابق، کئی کپلس ایسے ہیں جو اپنے خرچوں پر ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کرتے، کیونکہ زیادہ تر معاملوں میں خرچہ ایک شخص پر ہی منحصر رہتا ہے۔ ایسے میں جوڑے کو خرچوں کو لے کر بات ضرور کرنی چاہیے۔ اگر دونوں لوگ کماتے ہیں تو اس سے مستقبل میں بچت میں مدد مل سکتی ہے۔

      خرچوں پر کریں کنٹرول
      کپلس کے درمیان خرچوں پر کنٹرول کرنا بے حد ضروری ہے۔ اگر ایک خرچے کو لے کر سوچتا ہے، تو دوسرے کو خود بخود بچت کے بارے میں سوچنا چاہیے، جو ایمرجنسی میں کام آسکتے ہیں۔

      بنائے ہوئے بجٹ پر ٹکے رہیں
      شادی کے بعد جوڑے کو بجٹ بنانا بہت ضروری ہے، کیونکہ بجٹ آنے والی زندگی کے لئے کافی ضروری ہوتا ہے۔ ساتھ ہی بنے ہوئے بجٹ پر ٹکے رہنا، اس سے بھی زیادہ ضروری ہے۔

      فائنانشیل گول کریں مقرر
      لائف پارٹنر کے ساتھ سب سے پہلے فائنانشیل گول کو سیٹ کریں۔ ایک دوسرے کو بتائیں کی بجٹ کا مقصد کیا ہے۔ انکم چاہے جتنی بھی ہو لیکن فائنانشیل گول سیٹ کرنا ضروری ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال دماغی صحت کیلئے 'سلو پوائزن' ہے، تحقیق میں بڑا انکشاف

      یہ بھی پڑھیں:
      23 ستمبر سے شروع ہورہی ہے سیل میں آفرس کے چکر میں دھوکے سے بچیں، ایسے بنیں اسمارٹ خریدار

      بچت پر دے دھیان
      کسی بھی شخص کے لئے اس کی ضرورت کی بچت (Saving) ہونا ضروری ہے۔ اگر شادی شدہ ہیں تو یہ اور بھی ضروری ہوجاتا ہے۔ اپنے انٹرسٹ کے مطابق، سرمایہ کاری کرنا ایک اچھا آپشن ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: