உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sleeping Tips: رات کو غلطی سے بھی بتی جلاکر نہ سوئیں، نقصان جان جائیں گے تو کبھی نہیں کریں گے ایسا

    Sleeping Tips: رات کو غلطی سے بھی بتی جلاکر نہ سوئیں، نقصان جان جائیں گے تو کبھی نہیں کریں گے ایسا ۔ علامتی تصویر ۔

    Sleeping Tips: رات کو غلطی سے بھی بتی جلاکر نہ سوئیں، نقصان جان جائیں گے تو کبھی نہیں کریں گے ایسا ۔ علامتی تصویر ۔

    Sleeping While Light On: زیادہ تر ماہرین صحت اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ایک صحت مند شخص کو اچھی صحت کیلئے ایک دن میں کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند لینی ضروری ہے ۔ سونا ایک تھیریپی کی طرح ہوتا ہے ، جو آپ کو تھکاوٹ سے راحت دلاتا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      Sleeping While Light On: زیادہ تر ماہرین صحت اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ایک صحت مند شخص کو اچھی صحت کیلئے ایک دن میں کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند لینی ضروری ہے ۔ سونا ایک تھیریپی کی طرح ہوتا ہے ، جو آپ کو تھکاوٹ سے راحت دلاتا ہے ۔ ایک سکون بھری نیند لینے سے آپ کا دماغ صحیح طریقہ سے کام کرتا ہے ۔ اس سے آپ کے مسلز ریکوور ہونے لگتے ہیں ۔ موڈ اچھا رہتا ہے اور کئی بیماریوں کا خطرہ بھی ٹل جاتا ہے، لیکن سونے میں بھی احتیاط برتنے کے ضرورت ہے ورانہ ایک غلطی جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہائی کولیسٹرال سے بڑھ جاتا ہے ان سنگین بیماریوں کا خطرہ


      عام طور پر ہم رات کو سوتے وقت کمرے کی بتیاں بجھا دیتے ہیں، جس سے ہمیں راحت بھری نیند حاصل ہوسکے ، لیکن کچھ لوگ ایسا نہیں کرتے ہیں ، وہ لائٹ جلاکر سونا پسند کرتے ہیں یا پھر سستی میں سوئچ آف نہیں کرتے ہیں ۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ لائٹ جلاکر سونا صحت کیلئے نقصاندہ ہے اور اس سے کئی طرح کی پریشانیاں پیدا ہوسکتی ہیں ۔

      لائٹ جلاکر سونے کے نقصانات

      ایک صحت مند زندگی جینے کیلئے جنتی ضرورت روشنی کی ہوتی ہے، اتنا ہی اہم اندھیرا بھی ہے ۔ آپ نے سنا ہوگا کہ سویڈن اور ناروے جیسے گرمی کے موسم میں تقریبا چھ ماہ تک سورج نہیں ڈوبتا ، اس کی وجہ سے کافی لوگ ڈپریشن کے شکار ہوجاتے ہیں ۔ وہیں ہندوستان جیسے ممالک میں اگر آپ روشنی میں سونا چاہتے ہیں تو اس کیلئے الیکٹرونک لائٹ کا استعمال کرنا ہوگا ۔ ان میں سے نکلنے والی نیلی روشنی آپ کر چڑچڑا بنا سکتی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: یہ پانچ اشارے بتاتے ہیں کہ آپ کا پارٹنر آپ پر نہیں کرتا ہے بھروسہ!


      اگر آپ لگاتار لائٹ جلا کر سو رہے ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ آپ کی سکون بھری نیند میں کہیں نہ کہیں خلل ضرور پڑ رہا ہے ، اس سے کئی بیماریوں کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے، جیسے موٹاپا ، ہائی بلڈ پریشن، ہارٹ ڈیزیز وغیرہ، اس لئے لائٹ جلا کر نہیں سونا چاہئے ۔

      عام طور پر لائٹ جلاکر سونے سے آپ کی نیند پوری نہیں ہوپاتی، جس کا اثر اگلے دن دیکھنے کو ملتا ہے ۔ اس سے آپ کو کام کرنے میں پریشانی آسکتی ہے، کیونکہ آپ تکھاوٹ اور سستی کا شکار ہوجاتے ہیں ۔

      (ڈسکلمیر: اس تحریر میں دی گئی جانکاری گھریلو نسخوں اور عام مفروضات پر مبنی ہیں اور نیوز18 اردو ان کی تصدیق نہیں کرتا ہے )
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: