உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Relationship Tips: زیادہ تر مرد گرل فرینڈ اور بیوی سے بولتے ہیں یہ 5 جھوٹ، ایک کو تو جان کر آپ بھی ہوجائیں گے حیران!

    Relationship Tips: زیادہ تر مرد گرل فرینڈ اور بیوی سے بولتے ہیں یہ 5 جھوٹ، ایک کو تو جان کر آپ بھی ہوجائیں گے حیران!

    Relationship Tips: زیادہ تر مرد گرل فرینڈ اور بیوی سے بولتے ہیں یہ 5 جھوٹ، ایک کو تو جان کر آپ بھی ہوجائیں گے حیران!

    Relationship Tips : ریلیشن شپ میں جھوٹ کی بات کی جائے تو کئی مرتبہ لوگ بحث، لڑائی یا پارٹنر کی دل آزاری سے بچنے یا پارٹنر کو خوش رکھنے کیلئے جھوٹ بول دیتے ہیں ۔ ایسے میں ہم آپ کو کچھ ایسے عام جھوٹ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جو اکثر مرد اپنی بیوی یا گرل فرینڈ سے بولتے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      Relationship Tips: خاتون ، مرد اور بچے سبھی لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔ جھوٹ بولنا ایک ہیومن نیچر ہوتا ہے۔ یہ کسی بھی مشکل صورتحال سے باہر نکلنے کا ایک طریقہ مانا جاتا ہے، لیکن اس کا بالکل بھی یہ مطلب نہیں ہے کہ صرف مشکل حالات سے باہر نکلنے کیلئے ہی شخص جھوٹ بولے ۔ کئی مرتبہ لوگ اپنے سچ کو چھپانے کیلئے بھی جھوٹ بولتے ہیں ۔ کئی معاملات میں لوگ غلطی کو چھپانے کیلئے سامنے والے شخص سے جھوٹ بولتے ہیں ۔ کچھ لوگ تو ایسے بھی ہوتے ہیں، جو کسی وجہ کے بغیر ہی جھوٹ بولتے ہیں ۔ ریلیشن شپ میں جھوٹ کی بات کی جائے تو کئی مرتبہ لوگ بحث، لڑائی یا پارٹنر کی دل آزاری سے بچنے یا پارٹنر کو خوش رکھنے کیلئے جھوٹ بول دیتے ہیں ۔ ایسے میں ہم آپ کو کچھ ایسے عام جھوٹ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جو اکثر مرد اپنی بیوی یا گرل فرینڈ سے بولتے ہیں ۔

      میں سنگل ہوں

      اکثر دیکھا جاتا ہے کہ کسی ریلیشن شپ میں رہتے ہوئے مرد کسی دوسری خاتون کی جانب مائل ہوتے ہیں اور وہ اس سے جھوٹ بول دیتے ہیں کہ وہ سنگل ہیں ۔ اس طرح کا جھوٹ بول کر مرد چاہتے ہیں کہ سامنے والی خاتون ان سے گفتگو کرنی بند نہ کردے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: رات کو غلطی سے بھی لائٹ جلاکر نہ سوئیں، نقصان جان جائیں گے تو کبھی نہیں...


      میں اس کو نہیں دیکھ رہا تھا

      ایسے کئی معاملات سامنے آتے رہتے ہیں، جس میں مرد اپنی خاتون پارٹنر کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں ۔ وہیں اچانک سے جب کوئی دوسری خاتون سامنے سے گزرتی ہے تو مرد اس کو دیکھنے لگتے ہیں ۔ جب پارٹنر ایسا کرنے پر انہیں ٹوکتی ہے تو اکثر مرد بات کو یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں یا جھوٹ بول دیتے ہیں کہ وہ اس خاتون کو دیکھ نہیں رہے تھے بلکہ اچانک سے کچھ سوچنے لگے تھے ۔

      میں نے کبھی اسموک نہیں کیا یا میں نے سگریٹ چھوڑ دی

      ریلیشن شپ میں اکثر خواتین مردوں کے اسموک کرنے کیلئے جب منع کرتی ہیں تو مرد یا تو پارٹنر سے ملنے سے کچھ دیر پہلے ہی اسموک کرلیتے ہیں یا اگر پارٹنر کو مردوں سے سگریٹ کی بدبو آتی ہے توہ یہ کہہ کر جھوٹ بول دیتے ہیں کہ ان کے سامنے کوئی شخص سگریٹ پی رہا تھا ، جس کی وجہ سے اس کی سگریٹ کے دھنوئیں کی بدبو اس کے کپڑوں پر چڑھ گئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہائی کولیسٹرال سے بڑھ جاتا ہے ان سنگین بیماریوں کا خطرہ


      میں صرف تمہارے بارے میں ہی سوچتا ہوں

      کئی مرتبہ پارٹنر کا دل جیتنے اور اس کو غمزدہ نہ کرنے کیلئے مرد یہ جھوٹ بول دیتے ہیں کہ میں صرف تمہارے بارے میں ہی سوچتا ہوں ۔

      پیسوں کو لے کر جھوٹ

      اکثر شادی سے پہلے کسی لڑکی کو امپریس کرنے کیلئے مرد یہ جھوٹ بول دیتے ہیں کہ ان کے پاس بہت پیسہ ہے ۔ وہیں شادی شدہ مرد اکثر اپنی بیویوں سے پیسے ہونے کے باوجود بھی پیسے نہ ہونے کو لے کر جھوٹ بولتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: