உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Relationship Tips: نئے لوگوں سے دوستی کرنے کیلئے ایسے شروع کریں بات چیت، ہر کوئی ہوجائے گا متاثر

    Relationship Tips: نئے لوگوں سے دوستی کرنے کیلئے ایسے شروع کریں بات چیت، ہر کوئی ہوجائے گا متاثر

    Relationship Tips: نئے لوگوں سے دوستی کرنے کیلئے ایسے شروع کریں بات چیت، ہر کوئی ہوجائے گا متاثر

    Relationship Tips: دوستی کا رشتہ زندگی کے سبھی رشتوں سے خاص ہوتا ہے ۔ ہر کسی کی زندگی میں کوئی نہ کوئی بیسٹ فرینڈ ضرور ہوتا ہے ۔ کچھ لوگوں کا دوستوں کا سرکل بڑا ہوتا ہے تو وہیں زیادہ تر لوگوں کے کچھ چنندہ دوست ہی ہوتے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      Relationship Tips: دوستی کا رشتہ زندگی کے سبھی رشتوں سے خاص ہوتا ہے ۔ ہر کسی کی زندگی میں کوئی نہ کوئی بیسٹ فرینڈ ضرور ہوتا ہے ۔ کچھ لوگوں کا دوستوں کا سرکل بڑا ہوتا ہے تو وہیں زیادہ تر لوگوں کے کچھ چنندہ دوست ہی ہوتے ہیں ۔ کئی لوگ چاہ کر بھی زیادہ دوست نہیں بنا پاتے ہیں ۔ اسکول ، کالج اور پروفیشنل لائف میں ملنسار ہونے کی وجہ سے کئی لوگ دوستی کرنے میں ماہر ہوتے ہیں ۔ وہیں کچھ لوگ دوسروں سے جلد گھل مل نہیں پاتے ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں دوستی کرنے میں کافی پریشانی آنے لگتی ہیں ۔ حالانکہ دوست بنانے کے کچھ گولڈن رولس آپ کی پریشانی کو حل کرسکتے ہیں ۔ تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں دوستی کرنے کے کچھ آسان ٹپس کے بارے میں ۔

      مسکراتے ہوئے داخل ہوں

      اگر آپ کسی نئی جگہ گئے ہیں تو وہاں کے لوگوں سے مسکراہٹ کے ساتھ اپنا تعارف کروانا نہ بھولیں۔ اس سے زیادہ تر لوگ آپ سے جلد متاثر ہوجائیں گے اور لوگ آپ سے بات کرنے میں دلچسپی لینے لگیں گے۔ ایسی حالت میں آہستہ آہستہ آپ کے کئی دوست بن جائیں گے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: زیادہ تر مرد گرل فرینڈ اور بیوی سے بولتے ہیں یہ 5 جھوٹ


      دوستوں کی باتیں سنیں

      دوست بنانے کے لئے سب سے پہلے آپ کو دوسروں کی بات سننی چاہئے۔ جس سے آپ ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکیں گے ۔ وہیں بات چیت بڑھنے سے دوستی کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ تاہم اگر آپ دوسروں کی بات سنے بغیر اپنے بارے میں بات کرتے رہیں گے، تو اکثر لوگ بور ہو جائیں گے اور آپ سے دور رہنا پسند کریں گے ۔

      غلط الفاظ کہنے سے بچیں

      یقیناً آپ دوستوں کے درمیان کوئی بھی زبان استعمال کر سکتے ہیں۔ ایسے میں دوست آپ کی باتوں کو بالکل برا نہیں مانتے ہیں ۔ تاہم نامعلوم افراد سے دوستی کرتے وقت زبان پر خاص توجہ دیں اور گالی گلوچ سے گریز کریں۔ اس سے دوسروں پر آپ کا تاثر خراب ہو سکتا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: رات کو غلطی سے بھی لائٹ جلاکر نہ سوئیں، نقصان جان جائیں گے تو کبھی نہیں...


      زیادہ ہنسی مذاق کرنے سے بچیں

      نئے لوگوں سے دوستی کرتے وقت ان کا مذاق اڑانے کی کوشش نہ کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کے سامنے والے کو برا لگ سکتا ہے بلکہ آپ کا پہلا امپریشن بھی خراب ہو جاتا ہے، اس لئے دوستی میں کنفرٹیبل ہونے کے بعد ہی دوستوں کے ساتھ ہنسی و مذاق کرنا بہتر رہتا ہے۔

       

      (ڈسکلیمر: اس مضمون میں دی گئی معلومات عام مفروضوں پر مبنی ہیں۔ اردو نیوز 18 اس کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ براہ کرم ان پر عمل کرنے سے پہلے متعلقہ ماہرین سے رابطہ کریں ۔)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: