لینڈا یاکیرنو ہوں گی ٹوئٹر کی نئی سی ای او، مسک نے کیا اعلان، چھ ہفتہ میں سنبھالیں گی کام

لینڈا یاکیرنو ہوں گی ٹوئٹر کی نئی سی ای او، مسک نے کیا اعلان، چھ ہفتہ میں سنبھالیں گی کام

لینڈا یاکیرنو ہوں گی ٹوئٹر کی نئی سی ای او، مسک نے کیا اعلان، چھ ہفتہ میں سنبھالیں گی کام

لینڈا کی تعلیم کے بارے میں بات کریں تو وہ پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی طالبہ رہی ہیں، جس نے ٹیلی کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کی تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Newyork
  • Share this:
    اب سوشل میڈیا ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) لینڈا یاکیرنو ہوںگی۔ ایلون مسک نے جمعہ کو ان کے نام کا اعلان۔ بتادیں کہ لینڈا فی الحال این بی سی یونیورسل میں محکمہ اشتہارات کی سربراہ ہیں۔ وہ چھ ہفتے میں کمپنی ٹوئٹر جوائن کرلیں گی۔

    ٹویٹر کے باس مسک نے ٹویٹ کیا، میں لنڈا یاکارینو کو ٹوئٹر کی نئی سی ای او کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے پرجوش ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاکارینو بنیادی طور پر کاروباری کارروائیوں پر توجہ مرکوز کریں گی، جبکہ میں مصنوعات کے ڈیزائن اور نئی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کروں گا۔ ٹیسلا کے سربراہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ ٹوئٹر کے ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔ ایلون مسک تقریباً چھ ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ٹوئٹر کے لیے نئے سی ای او کی تلاش میں ہیں۔

    اشتہارات انڈسٹری کی اچھی ہے معلومات

    لینڈا اشتہارات ریونیو بڑھانے میں ماہر ہیں۔ وہ 2011 سے این بی سی یونیورسل میڈیا کے وابستہ ہیں۔ فی الحال عالمی سطح پر کمپنی کے اشتہارات کے معاملات کی صدر ہیں۔ اس سے پہلے کمپنی کے کیبل انٹرٹنمنٹ اور ڈیجیٹل اشتہارات کی فروخت والے محکمے کی وہ قیادت کرچکی ہیں۔ لینڈا کے پاس ایڈ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں 19 سال کا طویل تجربہ ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    ٹوئٹر نے میسیج کے لیے پیش کیا یہ خاص فیچر، ایلون مسک نے کہا-استعمال کریں لیکن بھروسہ نہ کریں

    یہ بھی پڑھیں:

    گمراہ کن تشہیر: گوگل پر لگا 32 لاکھ کا جرمانہ، یوٹیوب ویڈیو ہٹانے سے کیا تھا انکار

    سب سے بڑا چیلنج اشتہارات کی آمدنی میں اضافہ کرنا

    گزشتہ سال 44 بلین ڈالر میں ٹویٹر خریدنے کے بعد، مسک نے دعوی کیا کہ اس کی قیمت آدھی گھٹ کر 22 بلین ڈالر رہ گئی ہے۔ اسی وجہ سے تصدیق شدہ اکاونٹ سبسکرپشن سروس بھی شروع کی گئی لیکن ریونیو میں اضافہ نہیں ہوا۔ مسک کے لیے اس وقت سب سے اہم چیز اشتہارات کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ کمپنی منافع بخش ہو۔ لینڈا کی تعلیم کے بارے میں بات کریں تو وہ پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی طالبہ رہی ہیں، جس نے ٹیلی کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کی تھی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: