حیران کن: چار بچوں کو لاوارث چھوڑ کر ماں باپ فرار، آدھی رات میں سڑک پر کھیلتے ملے معصوم
حیران کن: چار بچوں کو لاوارث چھوڑ کر ماں باپ فرار، آدھی رات میں سڑک پر کھیلتے ملے معصوم
Indore News: اندور میں ایک ماں باپ بچوں کو لاوارث چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ جوڑے نے بچوں کو سڑک کنارے ایک کمبل بچھا کر بیٹھا دیا اور چلے گئے اور پھر لوٹ کر نہیں آئے ۔ رات کے وقت بچوں کو سڑک پر بیٹھا دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔
اندور: اندور کے سنیوگتا گنج علاقہ میں ایک حیران کردینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک جوڑا اپنے چار بچوں کو سڑک پر چھوڑ کر غائب ہوگیا ۔ بچوں کی عمر دو سے آٹھ سال کے درمیان ہے ۔ راہگیروں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پولیس نے انہیں چائلڈ لائن کو سونپ دیا ۔ اب والدین کی تلاش کی جارہی ہے ۔
اندور میں ایک ماں باپ بچوں کو لاوارث چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ جوڑے نے بچوں کو سڑک کنارے ایک کمبل بچھا کر بیٹھا دیا اور چلے گئے اور پھر لوٹ کر نہیں آئے ۔ رات کے وقت بچوں کو سڑک پر بیٹھا دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ پولیس نے بچوں سے جانکاری حاصل کی تو پتہ چلا کہ ماں باپ ہی چھوڑ کر گئے تھے ۔ پولیس ان بچوں کو اپنے ساتھ لے کر تھانہ پہنچی اور کھانا کھلایا ۔ اس کے بعد چائلڈ لائن کو اطلاع دی ۔ اب دونوں مل کر جانچ کررہے ہیں ۔ اب تک کی پوچھ گچھ میں پتہ چلا ہے کہ بچے آؓبائی طور پر بڑوانی کے رہنے والے ہیں ۔ اندور سبھی ساتھ آئے تھے ۔ اس کے بعد ماں باپ نے چاروں کو ایم وائی اسپتال کے پاس ایک ڈیری دکان کے سامنے بیٹھایا اور کچھ دیر میں آنے کا کہہ کر چلے گئے ۔ کافی دیر انتظار کرنے کے بعد بھی کوئی نہیں آیا تو بچے پریشان ہوگئے ۔
بچوں کو دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اس کی خبر دی ۔ بچوں کو تھانہ لاکر چائلڈ لائن کے افسروں کو خبر دی گئی ۔ فی الحال بچوں کو چائلڈ لائن میں رکھا گیا ہے ۔ پولیس جانکاری حاصل کرکے آس پاس کے علاقہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگال رہی ہے اور اس کی مدد سے والدین تک پہنچنے کی کوشش کرہی ہے ۔
اس کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ آخر ایسی کیا مجبوری تھی کہ انہیں ایک ساتھ چار معصوم بچوں کو لاوارث حالت میں چھوڑ کر جانا پڑا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔