دوسرے برادری کے لڑکے کے ساتھ گھومنے پر منچلوں نے مسلم لڑکی کو گھیرا، چھیننے لگے فون، ہاتھا پائی پر بھی اترے

دوسرے برادری کے لڑکے کے ساتھ گھومنے پر منچلوں نے مسلم لڑکی کو گھیرا

دوسرے برادری کے لڑکے کے ساتھ گھومنے پر منچلوں نے مسلم لڑکی کو گھیرا

مہاراشٹر کے سمبھاجی نگر میں پیر کو ایک 19 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور اس کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بعد میں اسے ایک خاندان نے بچایا اور اپنے گھر لے گئے۔ جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور اسے تھانے لے گئی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ممبئی: مہاراشٹر کے سمبھاجی نگر میں پیر کو ایک 19 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور اس کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں لڑکوں کا ایک گروپ سڑک پر ایک لڑکی کا پیچھا کر رہا ہے اور اس کا فون چھیننے کی کوشش کر رہا ہے۔ لڑکی بار بار چیخ رہی ہے کہ میرے پیچھے مت آنا اور مجھے چھوڑ دو، لیکن لڑکے اس سے پوچھ رہے ہیں کہ 'وہ کس لڑکے کے ساتھ گھوم رہی تھی۔' ویڈیو دیکھ کر بیگم پورہ پولیس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    سوڈان سے لوٹے 29 راجستھانی افراد نے سنائی خوفناک آپ بیتی، سینے پر تانی رائفل، پھر موبائل فون اور رقم چھین لے گئے

    اس ملک میں 13 سال سے کمر عمر کے بچے نہیں کرپائیں گے سوشل میڈیا کا استعمال، لگنے والی ہے پابندی

    پولیس نے گرفتار تینوں لڑکوں پر خاتون کی توہین، تعاقب، ڈکیتی کی کوشش، رضاکارانہ طور پر تکلیف پہنچانے اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ رابطہ کرنے پر لڑکی کے خاندان کے ایک رکن نے کہا کہ "ہم اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔" بیگم پورہ پولیس کے انسپکٹر شیواجی توارے نے کہا کہ "لڑکی کا تعلق احمد نگر کے ایک قصبے سے ہے اور وہ داخلہ کے امتحان کی تیاری کے لیے یہاں رہ رہی ہے۔ پیر کے روز، وہ اور اس کے کچھ مرد دوست بی بی کا مقبرہ گئے تھے۔ ان کے دوست ہندو برادری سے تھے۔ تبھی ملزمین نے لڑکی کو نشانہ بنایا اور اس کے مرد دوست کے ساتھ اس کے تعلقات پر سوال اٹھانے لگے۔

    جب اس کے دوستوں کو لگا کہ ان پر حملہ ہو سکتا ہے تو وہ لڑکی کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔ بعد میں اسے ایک خاندان نے بچایا اور اپنے گھر لے گئے۔ جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور اسے تھانے لے گئی۔ اس کے والد کو اطلاع دی گئی اور بلایا گیا۔ پولیس اسٹیشن پہنچنے کے بعد انہوں نے شکایت درج کرانے سے انکار کردیا۔ اس واقعے کی کلپ آن لائن شیئر کیے جانے کے بعد ہی پولیس حرکت میں آگئی، جس پر کئی لوگوں نے شدید ردعمل کیا ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: