உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایک شخص نے 3 انچ قد بڑھانے کے چکر میں لیا60 لاکھ کا لون!5سال تک ادا کرنی ہوں گی اقساط

    ایک شخص نے 3 انچ قد بڑھانے کے چکر میں لیا60 لاکھ کا لون!5سال تک ادا کرنی ہوگی قسط

    ایک شخص نے 3 انچ قد بڑھانے کے چکر میں لیا60 لاکھ کا لون!5سال تک ادا کرنی ہوگی قسط

    Man Takes Loan to Increase Length: رپورٹ کے مطابق یہ لون اس نے آن لائن بینک SoFi سے لیا اور اب اگلے 5 سالوں تک اس لون کے لئے اسے مہینے میں 95 ہزار قسط کے طور پر ادا کرنے پڑیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Man Takes Loan to Increase Length: قدرت نے ہر انسان کو الگ الگ بنایا ہے۔ کوئی اونچا ہے تو کوئی پستہ قد، کوئی گورا تو کوئی کالا، یا پھر کوئی موٹا ہے تو کوئی دُبلا۔ حالانکہ اس سے کسی کی پرسنالٹی کو جج نہیں کیا جاسکتا ہے، پھر بھی کئی مرتبہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جسمانی بناوٹ کو لے کر دنیا کا نظریہ تھوڑا الگ ہے۔ ایک شخص نے اپنا قد بڑھانے کے لئے سرجری کراڈالی۔
      شخص نے اپنی لمبائی کو 3 انچ بڑھانے کے لئے ایک مہنگی سرجری کا آپشن منتخب کیا۔ اس کے لئے اس نے مجموعی طور پر 75 ہزار ڈالر یعنی قریب 60 لاکھ روپے کا لون لے لیا۔ اب اسے ذرا سی لمبائی کے چکر میں اپنے پانچ سال تک ہر مہینے قریب ایک لاکھ کی قسط ادا کرنی ہوگی۔ اتنے پیسے میں نہ جانے کیا کیا ہوسکتا ہے، لیکن اس آدمی کو اس قدر ان سیکوریٹی تھی کہ اس نے بھاری بھرکم قرضہ لے کر صرف اپنے لُکس کو بہتر کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      یہ ہیں 7 منی مینجمنٹ ٹپس، جو آپ کی شادی شدہ زندگی میں آئیں گے بہت کام

      یہ بھی پڑھیں:
      Credit Card کی کیسے ہوئی شروعات، اس آئیڈیا پر آخر کیوں ہنستے تھے لوگ!

      60 لاکھ دے کر بڑھایا 3 انچ قد
      عام طور پر اس رقم سے انسان اپنی لائف اسٹائل بہتر کرسکتا ہے اور لوگ ایسی ہی چیزوں کے لئے قرضہ بھی لیتے ہیں۔ حالانکہ جان لوڈیل (John Lovedale) نے اپنے پیرو کو لمبا کرنے والی سرجری کے لئے کوئی چھوٹا موٹا نہیں بلکہ 75,000 ڈالر یعنی 59 لاکھ 79 ہزار روپے سے بھی زیادہ قرضہ لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ لون اس نے آن لائن بینک SoFi سے لیا اور اب اگلے 5 سالوں تک اس لون کے لئے اسے مہینے میں 95 ہزار قسط کے طور پر ادا کرنے پڑیں گے۔ جان کا کہنا ہے کہ دنیا لمبے لوگوں کو ایک الگ نظریے سے دیکھتی ےہ۔ یہاں تک کہ جم میں بھی اس کا فائدہ ملتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: