உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شخص کو اچانک لگی 10000 کروڑ کی لاٹری، دو مہینے بعد جو ہوا جان کر سوچ میں پڑ جائیں گے آپ

    شخص کو اچانک لگی 10000 کروڑ کی لاٹری، دو مہینے بعد جو ہوا جان کر سوچ میں پڑ جائیں گے آپ

    شخص کو اچانک لگی 10000 کروڑ کی لاٹری، دو مہینے بعد جو ہوا جان کر سوچ میں پڑ جائیں گے آپ

    ایلینوئیس لاٹری کے پرائیوٹ مینجمنٹ کیم لائٹ ایلینوئیس کے ترجمان ایمیلیا مجور نے کہا، ان کے پاس 27 ستمبر تک یکمشت ادائیگی کے حق میں انتخاب کرنے کا آپشن تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      کیا ہوگا اگر کوئی 10000 کروڑ کی لاٹری جیت جائے اور اسے پتہ ہی نہ ہو۔ جی ہاں، امریکہ میں کچھ ایسا ہی ہوا ہے جب دو افراد نے یو ایس کے تیسرے سب سے بڑے جیک پاٹ کو جیتا۔ لاٹری عہدیداروں نے بدھ کو کہا کہ گمنام رہنے کی خواہش رکھنے والے دو لوگوں نے 1.337 بلین ڈالر میگا ملین جیک پاٹ (10 ہزار کروڑ) کا دعویٰ کیا ہے، کیونکہ جولائی کے آخر میں شکاگو کے ایک ٹاون میں ایک ٹکٹ بیچا گیا تھا، جو 780.5 ملین ڈالر کا یکمشت ادائیگی لینے کا آپشن تھا۔ ایلینوئیس لاٹری نے کہا کہ 29 جولائی کے ڈائینگ کے لئے پرائز دو افراد کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے۔

      لاٹری کے اعلان کے دو مہینے بعد آئے دونوں افراد
      دونوں افراد لاٹری کا انعام تقسیم کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ ایلینوئیس لاٹری کے پرائیوٹ مینجمنٹ کیم لائٹ ایلینوئیس کے ترجمان ایمیلیا مجور نے کہا، ان کے پاس 27 ستمبر تک یکمشت ادائیگی کے حق میں انتخاب کرنے کا آپشن تھا۔ ایلینوئیس لاٹری نے کہا کہ انعام یافتگان کے بارے میں کوئی جانکاری شیئر کرنے میں وہ مجبور ہیں، سوائے اس کے کہ وہ میگا ملینس جیت کے ساتھ پوری طرح سے چاند پر پہنچنے جیسا محسوس کررہے ہیں۔ ایلینوئیس لاٹری کے ڈائریکٹر ہیرالڈ میس نے کہا کہ یہ انعام یافتہ اب یہ طئے کرنے کی حالت میں ہیں کہ پیسوں کے ملنے کے بعد اپنی نئی لائف کے ساتھ کیا کرنا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      یہ ہیں 7 منی مینجمنٹ ٹپس، جو آپ کی شادی شدہ زندگی میں آئیں گے بہت کام

      یہ بھی پڑھیں:
      ایئرپورٹ پر مسافروں کو اپنی ایسی تصاویر بھیجنے لگی خاتون، دیکھ کر سبھی کے اڑ گئے ہوش!

      29 بار سے ڈرا رہی تھی لاٹری
      میگا ملینس ڈاٹ کام کے مطابق، ایک جیک پاٹ جیتنے والا ٹکٹ ڈیس پلینس میں اسپیڈ وے گیس اسٹیشن اور سروس اسٹور پر خریدا گیا تھا۔ جیتنے والے جیک پاٹ نمبر تھے 13-36-45-57-67 میگا بال:14 جیک پاٹ اتنا بڑا ہوگیا کیونکہ 15 اپریل کے بعد سے کسی نے بھی گیم کے چھ چنندہ نمبروں کا ملاپ نہیں کیا تھا۔ جیک پاٹ ونر کے بغیر یہ لگاتار 29 بار ڈرا رہا، جب کہ 29 جولائی کی ڈائنگ کے بعد سے کسی نے بھی میگا ملینس جیک پاٹ نہیں جیتا ہے، جو اب جیک پاٹ کا تخمینہ 301 ملین ڈالر کا ہوگیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: