ہندوستان میں کووڈ۔19 ویکسین کے سفر پر ہسٹری ٹی وی 18 کی دستاویزی فلم، منوج باجپائی نے سنائی کہانی

منوج باجپائی نے سنائی کہانی

منوج باجپائی نے سنائی کہانی

ایک تاریخی اور بے مثال جنگ سے بخوبی مقابلہ کی تفصیلات جاننے کے لیے 24 مارچ 2023 کو رات 8 بجے ہسٹری ٹی وی 18 (History TV18) کی دستاویزی فلم نشر ہوگی، جس کا عنوان ’دی وائرل – انڈیاز ویکسین اسٹوری‘ (The Vial – India’s Vaccine Story) ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے خلاف ہندوستان کا کووڈ۔19 ویکسینیشن پروگرام دنیا کا سب سے بڑا طبی پروگرام ثابت ہوا ہے۔ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی قیادت میں قوم نے اس سفر کا آغاز کیسے کیا؟ ایک تاریخی اور بے مثال جنگ سے بخوبی مقابلہ کی تفصیلات جاننے کے لیے 24 مارچ 2023 کو رات 8 بجے ہسٹری ٹی وی 18 (History TV18) کی دستاویزی فلم نشر ہوگی، جس کا عنوان ’دی وائرل – انڈیاز ویکسین اسٹوری‘ ہے۔

    دی وائرل میں اس بے مثال کہانی کو پیش کیا گیا ہے جو کورونا ویکسین کی تیاری، فراہمی، رسد اور دیگر مراحل سے متعلق ہے۔ یہ ویکسین مختصر سے عرصہ میں ہی ملک کے کونے کونے میں کیسے پہنچی؟ کیسے مرکزی حکومت کی پہل کے تحت ملک کے ایک شخص اس ویکسین سے فائدہ اٹھایا، ان تمام پہلوؤں کو مذکورہ دستاویزی فلم میں دکھایا گیا ہے۔


    جملہ 60 منٹ کی اس دستاویزی فلم کو معروف اداکار منوج باجپائی (Manoj Bajpayee) نے بیان کیا ہے۔ یہ پہلی دستاویزی فلم ہے جس میں پی ایم مودی کو دکھایا گیا ہے جہاں وہ کورونا وائرس وبائی مرض پر ہندوستان کی فتح کے بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہیں۔ ہسٹری ٹی وی 18 نے اس دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری کیا ہے جس میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او آدر پونا والا، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، نارائنا ہردیالیہ کی ڈاکٹر دیوی شیٹی اور بھارت بائیوٹیک کی ڈاکٹر کرشنا ایلا بھی شامل ہیں۔

    دی وائرل میں کووی شیلڈ ویکسین کی اثر پذیری کے بارے میں بھی دکھایا گیا ہے۔ پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں کورونا وائرس کی جانچ کرنے سے لے کر ملک کی بڑی آبادی تک ویکسین کو پہنچانے تک کی پوری کہانی کو اس میں موثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

    نیٹ ورک 18 سے بات کرتے ہوئے منوج باجپائی نے کہا کہ ہندوستان کی کورونا ویکسین کی کہانی ملک کے لیے ایک قابل ذکر کارنامہ ہے۔ ہم بطور ہندوستانی سب کو اس سے آگاہ اور فخر کرنا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    انھوں نے بتایا کہ یہ فلم ہمارے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے بے مثال ٹائم لائنز میں ویکسین تیار کیں اور کئی چیلنجوں کے باوجود ویکسینیشن مہم کو عملی جامہ پہنایا۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج ہم اعتماد کے ساتھ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: