راشن کارڈ میں دتہ کےبجائےکتّالکھاگیا، تواس شخص نےافسرکےسامنے ’بھونک کریوں کیااظہارِ اختلاف
اس نے دو بار تصحیح کے لیے درخواست دی
شری کانت دتہ (Shrikant Dutta) نامی اس شخص نے بعد میں بتایا کہ اس نے دو بار تصحیح کے لیے درخواست دی لیکن اس کی اپیلوں پر کان نہیں دھرے گئے۔ اس طرح وہ اپنی درخواست کو آگے بڑھانے کے لیے کتے کی نقل کرنے پر مجبور ہوا۔
سوشل میڈیا پر ایک انتہائی عجیب و غریب ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک شخص نے مغربی بنگال میں ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے سامنے کتّے (Kutta) کی طرح بھونکتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا، کیونکہ راشن کارڈ میں اس کی کنیت ’دتا‘ (Dutta) کو غلط لکھا گیا تھا۔
اس ویڈیو کو ایک صارف سمیر نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ گاڑی کے آتے ہی آدمی کتّے کی طرح بھونکتے اور کانپتے ہوئے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے سامنے ایک کاغذ پھینکتا ہے۔ اہلکار شروع میں اس شخص کے عجیب و غریب طرز عمل پر حیران نظر آتا ہے لیکن بعد میں اس کی درخواست قبول کر لیتا ہے۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ اسے غور سے پڑھنے کے بعد افسر اسے اپنی گاڑی کے پاس کھڑے ایک شخص کے حوالے کرتا ہے اور اسے غلطی کو دور کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔
I so want to buy this chad a drink for making me laugh like I haven't in a long time 🤣🤣... he is 🔥
context : His name was misspelt as 'Kutta' instead of 'Dutta' on the ration card 😂
شری کانت دتہ (Shrikant Dutta) نامی اس شخص نے بعد میں بتایا کہ اس نے دو بار تصحیح کے لیے درخواست دی لیکن اس کی اپیلوں پر کان نہیں دھرے گئے۔ اس طرح وہ اپنی درخواست کو آگے بڑھانے کے لیے کتے کی نقل کرنے پر مجبور ہوا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔