پاکستان :مریم نواز نےعمران خان کوبنایا نشانہ، کہا۔۔پاکستان کوعدم استحکام سے ہے خطرہ، ہندوستان اوربنگلہ دیش کی تعریف کی

مریم نواز  پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اپنی شدید تنقید کا   نشانہ بنایا

مریم نواز پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا

جیو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں مریم نواز نے ہندوستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کیا حال ہے، یہاں کے لوگوں کا کیا حال ہے اور ہندوستان کو دیکھو، کتنی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں مثالی ترقی ہوئی ہے جبکہ پاکستان کہاں ہے؟

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Islamabad
  • Share this:
    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطرہ بیرونی قوتوں سے نہیں ملک کے اندر عدم استحکام سے خطرہ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں، ہمیں ملک کے اندر سے خطرہ ہے۔ جیو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں مریم نواز نے ہندوستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کیا حال ہے، یہاں کے لوگوں کا کیا حال ہے اور ہندوستان کو دیکھو، کتنی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں مثالی ترقی ہوئی ہے جبکہ پاکستان کہاں ہے؟

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان گھر میں چھپے ہوئے ہیں اور انہوں نے برادری کے بچوں کو گھر کے باہر بٹھادیاہے۔ ان بچوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے اور کل ایک بچہ مر گیا۔ عمران خان کو شرم آنی چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں

    مریم نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ صرف مریم کو ریلی کی آزادی ہے اس پر میں انہیں جواب دینا چاہتی ہوں کہ یہ آزادی ہم نے چھینی ہے۔ ہم پر 144 بھی لگاتے تھے، گرفتار بھی کرتے تھے اور آج ایسی باتیں کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آج بستر کے نیچے کیوں چھپے ہوئے ہیں؟

    عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

    سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ جج کو دھمکیاں دینے کے معاملے میں عدالت نے عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیاہے۔ ساتھ ہی توشہ خانہ کیس میں بھی عدالت نے عمران خان کی درخواست مسترد کردی۔ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کے بحالی اور انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: