اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مس ارجنٹینا اور مس پیورٹو ریکو نے کی شادی، دو سالوں تک کپل نے کی تھی سیکریٹ ڈیٹنگ

    مس ارجنٹینا اور مس پیورٹو ریکو نے کی شادی، دو سالوں تک کپل نے کی تھی سیکریٹ ڈیٹنگ (Pic Courtesy-@fabiolavalentinpr/Instagram)

    مس ارجنٹینا اور مس پیورٹو ریکو نے کی شادی، دو سالوں تک کپل نے کی تھی سیکریٹ ڈیٹنگ (Pic Courtesy-@fabiolavalentinpr/Instagram)

    Miss Argentina Married Miss Puerto Rico : مس ارجنٹینا ماریانا وریلا اور مس پیورٹو ریکو فیبیولا ویلینٹائن نے اپنے ریلیشن شپ کو آفشیل کردیا ہے ۔ کپل نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اب وہ شادی شدہ ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ خوبصورت جوڑے نے شادی سے پہلے دو سالوں تک خفیہ طور ڈیٹنگ کی تھی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiaargentina
    • Share this:
      Miss Argentina Married Miss Puerto Rico : مس ارجنٹینا ماریانا وریلا اور مس پیورٹو ریکو فیبیولا ویلینٹائن نے اپنے ریلیشن شپ کو آفشیل کردیا ہے ۔ کپل نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اب وہ شادی شدہ ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ خوبصورت جوڑے نے شادی سے پہلے دو سالوں تک خفیہ طور ڈیٹنگ کی تھی ۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2020 میں مس گرینڈ انٹرنیشنل کے دوران ہوئی تھی ۔ پیجنٹ ختم ہونے کے بعد بھی دونوں رابطے میں تھے ۔ پھر اچھے دوست بن گئے ۔

      حال ہی میں جوڑے نے سوشل میڈیا پر اپنے ریلیشن شپ اور شادی کے کچھ لمحات کی جھلک دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ وریلا اور ویلینٹائن 28 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے ۔

      اپنی شادی کے اعلان کے بعد ماریانا وریلا اور فیبیولا ویلنٹائن کو ایم جی آئی پیجنٹ میں ساتھی کنٹیسٹنٹس کے ساتھ کئی سوشل میڈیا یوزر نے مبارکباد دی ہے ۔ ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ چھٹیاں مناتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ انہوں نے اپنے میرج پرپوزل کی جھلک بھی شیئر کی ہے ۔ ویڈیو کلپ میں دونوں سفید رنگ کی ڈریس میں دکھائی دے رہی ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: زندگی میں 87 مرتبہ شادیاں کرچکا ہے یہ شخص، 88 ویں بار دولہا بننے کی پوری ہوئی تیاری!


      یہ بھی پڑھئے: 67 سالوں سے ایک بھی دن نہیں نہایا تھا 'دنیا کا سب سے گندہ شخص!'، نہانے کے بعد ہوگئی موت



      وریلا اور ویلنٹائن کی ملاقات 2020 میں مس گرینڈ انٹرنیشنل پیجنٹ کے دوران ہوئی تھی ۔ وریلا نے مس یونیورس 2019 میں ارجنٹینا کی نمائندگی کی تھی ۔ مس گرینڈ انٹرنیشنل 2020 میں انہوں نے ٹاپ 10 میں اپنی جگہ بنائی تھی ۔ اس جوڑی نے کئی مشہور ماڈلنگ ایجنسیوں کے ساتھ بھی کام کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: