உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG! نہیں تھی پریگنینسی کی ایک بھی علامت، پھر بھی 20 سال کی لڑکی نے دیا بچے کو جنم، ڈاکٹرس رہ گئے دنگ!

    OMG! نہیں تھی پریگنینسی کی ایک بھی علامت، پھر بھی 20 سال کی لڑکی نے دیا بچے کو جنم، ڈاکٹرس رہ گئے دنگ!  (Credit-Instagram/@vivianwiserv)

    OMG! نہیں تھی پریگنینسی کی ایک بھی علامت، پھر بھی 20 سال کی لڑکی نے دیا بچے کو جنم، ڈاکٹرس رہ گئے دنگ! (Credit-Instagram/@vivianwiserv)

    Delivery Without Pregnancy Symptom: لڑکی کو پریگنینسی کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا اور وہ آرام سے کلب میں پارٹی کررہی تھی ۔ اسی درمیان اس کے پیٹ میں تیز درد ہوا اور تھوڑا عجیب سا محسوس ہورہا تھا ۔ جب وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچی تو اپنے درد زہ کے بارے میں جان کر لڑکی حیران رہ گئی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiamexicomexico
    • Share this:
      Delivery Without Pregnancy: کسی بھی خاتون کی زندگی میں پریگنینسی اور بچے کی زچگی ایک الگ ہی مرحلہ ہے ۔ نو مہینے تک بچے کو رحم مادر میں رکھنے کے بعد جنم دینے تک طرح طرح کے اتار چڑھاو دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ کچھ خواتین کو پریشانی تھوڑی زیادہ ہوتی ہے اور کچھ کو کم ۔ حالانکہ کچھ خواتین کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ انہیں پریگنینسی کے دوران کوئی ایسی علامت نہیں دکھائی دیتی جو انہیں اس سفر کو اچھا یا برا ہونے کا احساس کرا سکے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: نئے لوگوں سے دوستی کرنے کیلئے ایسے شروع کریں بات چیت، ہر کوئی ہوجائے گا متاثر


      ایک ایسا ہی واقعہ میکسیکو میں رہنے والی ایک 20 سال کی لڑکی کے ساتھ بھی پیش آیا ۔ لڑکی کو پریگنینسی کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا اور وہ آرام سے کلب میں پارٹی کررہی تھی ۔ اسی درمیان اس کے پیٹ میں تیز درد ہوا اور تھوڑا عجیب سا محسوس ہورہا تھا ۔ جب وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچی تو اپنے درد زہ کے بارے میں جان کر لڑکی حیران رہ گئی، کیونکہ اس کو پریگنینسی کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتہ تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بیٹی نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کو اتارا موت کے گھاٹ، وجہ جان کر سبھی کے اڑگئے ہوش!


      دی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق لڑکی کا نام ویوین وائز روئزویلاسکو ہے اور وہ پیشہ سے سیلس اسسٹنٹ کا کام کرتی ہے ۔ میکسیکو کی رہنے والی ویوین کو پریگنینسی سے معتلق کوئی علامت نہیں تھی اور نہ ہی اس کا پیٹ ہی نکلا ہوا تھا۔ حیرانی کی بات یہ تھی کہ اس کو پیریڈس بھی آرہے تھے اور لگاتار وہ نارمل ایکسرسائز بھی کرتی رہی ۔ اس کو دور دور تک اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ وہ حاملہ بھی ہوسکتی ہے ۔ اس کو اکتوبر 2021 میں دوست کی برتھ ڈے پارٹی کے دوران پیٹ میں درد ہونا شروع ہوا اور جب یہ بڑھ گیا تو وہ گھر چلی گئی ۔

      جب رات میں اس کے پیٹ کا درد کم نہیں ہوا تو صبح ویوین اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس گئی ۔ اسپتال میں جاکر انہیں پتہ چلا کہ ویوین حاملہ تھی اور ان کے بچے کا جنم ہونے والا ہے ۔ ویوین کی سی سیکشن سرجری ہوئی اور انہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا ۔ انہوں نے اپنی یہ کہانی ٹک ٹاک ویڈیو میں بتائی تو اس کو 1.7 کروڑ ویوز ملے جبکہ 13 لاکھ لوگوں اس کو لائیک کیا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی لوگوں نے اعتراف کیا کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: