شائقین سے بھرا تھا میدان، امپائر نے دی No Ball، مشتعل نوجوان نے سب کے سامنے چاقو سے کردیا قتل

شائقین سے بھرا تھا میدان، امپائر نے دی No Ball، مشتعل نوجوان نے سب کے سامنے چاقو سے کردیا قتل ۔ علامتی تصویر ۔

شائقین سے بھرا تھا میدان، امپائر نے دی No Ball، مشتعل نوجوان نے سب کے سامنے چاقو سے کردیا قتل ۔ علامتی تصویر ۔

Odisha News : اوڈیشہ کے کٹک ضلع کے مہشیلاندا گاؤں سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نوجوان نے کرکٹ کے میدان پر ہی امپائر کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Odisha (Orissa) | Cuttack
  • Share this:
    کٹک : اوڈیشہ کے کٹک ضلع کے مہشیلاندا گاؤں سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نوجوان نے کرکٹ کے میدان پر ہی امپائر کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ امپائر نے نو بال دی، جو نوجوان کو ناگوار گزری اور اس نے میدان کے بیچ میں ہی قتل کر دیا۔ مقتول نوجوان کی شناخت 22 سالہ لکی راوت کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں ملزم کو گاؤں والوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گاؤں میں ایک ٹورنامنٹ چل رہا تھا۔ اتوار کو برہم پور اور شنکر پور گاؤں کے درمیان میچ چل رہا تھا۔ سینکڑوں شائقین موجود تھے۔

    اس دوران ٹورنامنٹ کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ امپائر لکی نے مبینہ طور پر برہم پور ٹیم کے خلاف غلط فیصلہ دیدیا۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق اسمرتی رنجن راوت نامی نوجوان امپائر کے فیصلے سے ناراض ہو گیا اور بحث و مباحثہ شروع کر دیا۔ دھیرے دھیرے بحث لڑائی میں بدل گئی ۔ اس دوران اسمرتی رنجن نے میدان میں چاقو نکالا اور ایک کے بعد ایک امپائر پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔ چاقو کے حملے میں امپائر بری طرح زخمی ہو گیا۔

    اس کے بعد آنا فانا میں اس کو ایس سی بی میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے لکی کو مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد گاؤں میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر گاؤں میں سیکورٹی فورسز کی ایک دستہ تعینات کر دیا ہے۔

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ کرکٹ گراؤنڈ پر قتل کی خبر سن کر ہر کوئی چونک گیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: