Woman Found Alive After 30 Years: اگر اچانک کسی کی موت ہو جائے تو اس شخص کے قریبی لوگ گہرے صدمے میں چلے جاتے ہیں ۔ کئی دنوں تک تو اس بات کا یقین نہیں آتا کہ وہ شخص اب اس دنیا میں نہیں ہے۔ یہی نہیں، بار بار لگتا ہے کہ اگر وہ ہمارے سامنے اب آجائے تو باقی سب باتیں کر لی جائیں۔ سوچو اس دوران اگر وہ شخص زندہ ہو جائے تو لوگ کس قدر حیران رہ جائیں گے۔
ایسا ہی کچھ امریکہ میں ایک خاندان کے ساتھ ہوا۔ ان کے گھر کی ایک خاتون اس کی موت کے 30 سال بعد ایک بار پھر زندہ ہوگئی۔ حالانکہ وہ اپنے ملک سے ہزاروں کلومیٹر دور نظر آئی۔ خاتون کے اہل خانہ کو تلاش کرنے کی لاکھ کوششیں کی گئیں لیکن اس وقت تک وہ نہیں مل سکی۔ جب خاندان نے 30 سال بعد آخر کار ہار مان لی تو خاتون کیریبین جزیرے پورٹو ریکو پر میں نظر آئی۔
52 سال کی عمر میں غائب ہوئی تھی خاتون
مرر کی رپورٹ کے مطابق خاتون کا نام پیٹریشیا کوپتا ہے اور وہ 52 سال کی عمر میں پٹسبرگ سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ خاتون کے شوہر باب کے مطابق جب وہ دفتر سے گھر واپس لوٹے تو انہیں اپنی بیوی نہیں ملی۔ انہوں نے پیٹریشیا کو ڈھونڈنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ کہیں نہیں مل پائیں۔ یہ واقعہ 1992 میں پیش آیا تھا اور اس معاملے میں پولیس میں شکایت بھی کی گئی تھی۔ پولیس نے خاتون کی تلاش بھی کی اور جب وہ نہ ملی تو بالآخر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ شوہر نے بیوی پیٹریشیا کوپتاکو ڈھونڈنے کے لیے اخبار میں اشتہار بھی دیا تھا لیکن تین دہائیوں تک بیوی نہ مل سکی۔
ڈاکٹر چارلس بروس گریسن کی تحقیق: جسم سے روح نکلتے وقت کیسا ہوتا ہے موت کے وقت کا تجربہ؟بدصورت کہہ دینے پر پاپا کی پریوں میں جم کر ہوئی مار پیٹ، لڑکی کا بنالیا ایسا ویڈیو اور۔۔۔
پیٹریشیا اس واقعے کے بعد 83 سال کی عمر میں کیریبین جزیرے پورٹو ریکو میں زندہ پائی گئیں۔ ان کے شوہر باب نے بتایا کہ ان کی بیوی ذہنی پریشانی سے گزر رہی تھیں اور اکثر پورٹو ریکو جانے کی باتیں کرتی رہتی تھیں۔ ایسی حالت میں انہین شک تھا کہ وہ وہاں ہو سکتی ہیں۔ اس وجہ سے انہوں نے اخبارات میں گمشدگی کی رپورٹ بھی دی تھی لیکن وہ نہیں ملی پائی تھیں۔ جب وہ آخر کار زندہ پائی گئیں تو خاندان والے انہیں پا کر حیران بھی ہیں اور خوش بھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔