اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کروڑپتی ہوکر بھی ہے بیحد کنجوس ہے یہ خاتون، کھاتی ہے بلیوں کا کھانا، گھر پر نہیں ہے کوئی نوکر

    Extremely Miser Millionaire Eats Cats’ Food:  یوں تو اس خاتون کے پاس کل 43 کروڑ کی جائیداد ہے لیکن وہ کھانے پینے سے لے کر نوکروں تک کے اخراجات میں بھی کمی کرتی ہے۔ پیسے بچانے کے لیے، عورت بعض اوقات بلیوں تک کا کھانا بھی کھا لیتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      Extremely Miser Millionaire Eats Cats’ Food: اکثر لوگ خواب دیکھتے ہیں کہ وہ ایک دن کروڑ پتی بن جائیں گے۔ جب ان کے پاس بہت پیسہ ہوگا، وہ یہ کریں گے، وہ کریں گے، وغیرہ وغیرہ۔ تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی دولت کی بھوک کبھی ختم نہیں ہوتی ہے۔ ایسی ہی ایک کروڑ پتی خاتون ہیں، جنہیں دنیا کی سب سے کنجوس کروڑ پتی کا خطاب دیا گیا ہے۔ کافی دولت ہونے کے باوجود وہ کھانے پینے جیسی بنیادی چیزوں پر بھی سوچ سمجھ کر خرچ کرتی ہے۔

      یوں تو اس خاتون کے پاس کل 43 کروڑ کی جائیداد ہے لیکن وہ کھانے پینے سے لے کر نوکروں تک کے اخراجات میں بھی کمی کرتی ہے۔ پیسے بچانے کے لیے، عورت بعض اوقات بلیوں تک کا کھانا بھی کھا لیتی ہے۔ عورت کے پاس مہینے کے اخراجات کا پورا بجٹ ہوتا ہے، تاکہ وہ ایک پیسے سے زیادہ خرچ نہ ہو، چاہے اس کے لیے اسے کوئی بھی ایڈجسٹمنٹ کیوں نہ کرنی پڑے۔

      بیوی کے حاملہ ہوتے ہی مرد کر لیتا ہے دوسری شادی، جانئے کیا ہے عیجب و غریب روایت؟

      پیسے بچانے کی چالیں
      51 سالہ ایمی الزبتھ دنیا کی سب سے کنجوس کروڑ پتی ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ مرر کی رپورٹ کے مطابق 43 کروڑ کی مالک ایمی کا ماہانہ بجٹ 80 ہزار روپے ہے اور وہ اس سے زیادہ کبھی خرچ نہیں کرتیں۔ جس گھر میں ایمی رہتی ہیں وہ ان کے سابق شوہر کا ہے اور اس کی صفائی کی ذمہ داری بھی سابق شوہر کی ہی ہے۔ وہ اس پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرتی۔ گھر کے پانی کے ہیٹر اور دیگر الیکٹرک آلات کو ایک سیکنڈ کے لیے بھی اضافی استعمال نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا کہ وہ خود بھی پیسے بچانے کے لیے کئی بار کیٹ فوڈ کھا چکی ہیں اور وہی مہمانوں کو بھی پیش کرتی ہیں۔ ایمی پیک سامان خریدنے کے بجائے کھلا سامان خریدتی ہیں کیونکہ یہ سستا پڑتا ہے۔

      چھٹی پر گئے ملازموں کو تنگ کرنا پڑے گا بھاری، لگے گا 1لاکھ کا جرمانہ! تفصیل یہاں جانئے

      زندگی میں کامیاب، لیکن انتہائی کنجوس
      ایمی ایک کامیاب رئیل اسٹیٹ سرمایہ کار ہیں، جس کی وجہ سے ان کی دولت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بزنس کنسلٹنٹ ہیں اور کتابیں بھی لکھتی ہیں۔ ایمی نے TLC کے ریئلٹی شو میں حصہ لیا تھا، جہاں ان کی زندگی سے متعلق یہ چونکا دینے والے انکشافا ہوئے۔ عام طور پر لوگ جہاں کروڑ پتی کی زندگی گزارنے کا خواب دیکھتے ہیں وہیں ایمی کی حقیقت جان کر وہ بہت حیران ہوئے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: