ہندوستان اور پاکستان اکثر ایک دوسرے کے نمبر ون حریف سمجھے جاتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آجائے گی۔ دراصل یہ کہانی ایک ایسے ہندوستانی خاندان کی ہے جو اپنی بیٹیوں کو ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان لے کر گیا تھا، پڑوسی ملک میں ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا۔ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد کی ایک ہندوستانی فیملی اپنی بیٹیوں کے ساتھ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچی تھی۔
پاکستانی شہری طاہر کو جب معلوم ہوا کہ خاندان کا تعلق ہندوستان سے ہے تو اس نے فیملی کو لفٹ دے دی۔ پھر طاہر نے گھر والوں کو اپنے دفتر آنے کی دعوت بھی دی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طاہر ہندوستانی خاندان کو بریانی کی دعوت دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ہندوستانی خاندان نے بھی پاکستان میں اپنے اچھے تجربات شیئر کیے ہیں۔
@iihtishamm نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے اس ویڈیو کو اپنی وال پر شیئر کیا ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا، 'میں چاہتا ہوں کہ میرے ہندوستانی دوست اور فالوورز اس ویڈیو کو دیکھیں۔ ایک ہندوستانی فیملی اپنی بیٹی کے ٹینس میچ کے لیے اسلام آباد آئی ہوئی تھی۔ وہ میرے ایک اچھے دوست طاہر خان سے ملی اور لفٹ مانگی۔ اس کے بعد انہوں نے ویڈیو میں اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔ دراصل یہی اصلی پاکستان ہے۔
عمران خان کی آواز دبانے پاکستان حکومت کنفیوز! تقاریر کی نشریات پر پابندی لگا دی گئی، پھر۔۔شادی نہیں کروائی تو بیٹے نے ماں کےساتھ ہی کرڈالا یہ خوفناک کام، ہاررفلم دیکھ کر بنایا پلانایک دوسرے وائرل کلپ میں فیملی کی بیٹی بھی پاکستان میں ہونے والے استقبال سے کافی خوش دکھائی دے رہی ہے۔ اس ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے مزیدار تبصرے بھی کیے ہیں۔ @abskPrhr نامی یوزر نے اپنے کمنٹ میں لکھا، یوٹیوب پر بہت سے بلاگز دیکھے ہیں، پاکستان کے لوگ بہت اچھے میزبان ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔