உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OnePlus Nord 3:جلد لانچ ہوگا ون پلس کا یہ پاپولر فون، جانیے فیچرس

    ون پلس کے نئے فون کے جانیے فیچرس۔

    ون پلس کے نئے فون کے جانیے فیچرس۔

    OnePlus Nord 3: لیکس کے مطابق OnePlus Nord 3 کو 6.7 انچ فل ایچ ڈی پلس AMOLED ڈسپلے کے ساتھ لانچ کیا جا سکتا ہے، جس میں 120Hz کی ریفریش ریٹ اور 1080x2412 پکسل ریزولوشن ملے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Pune (Poona) [Poona] | Chennai [Madras] | Bangalore [Bangalore] | Hyderabad
    • Share this:
      OnePlus Nord 3: اسمارٹ فون برانڈ ون پلس جلد ہی اپنا نیا اسمارٹ فون OnePlus Nord 3 لانچ کرسکتا ہے۔ بتادیں کہ OnePlus Nord سیریز کمپنی کی طرف سے آنے والی ایک بجٹ سیریز ہے۔ اس سیریز کے تحت ون پلس نے اب تک OnePlus Nord اور OnePlus Nord 2 فون متعارف کروائے تھے، یہ سیریز بھی OnePlus کی مقبول ترین سیریز سمجھی جاتی ہے۔ اب OnePlus Nord 3 کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ فون جلد ہی ہندوستان میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔

      دراصل، ٹپسٹر مکل شرما نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دعوی کیا ہے کہ ون پلس اس فون کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ٹپسٹر کے مطابق، اس فون کے ساتھ، کمپنی نورڈ واچ، نورڈ بینڈ، نیو نورڈ بڈز اور Nord smart measuring scaleکے ساتھ دیگر اسمارٹ پروڈکٹس بھی پیش کر سکتی ہے۔ بتادیں کہ کمپنی نے حال ہی میں ہندوستان میں OnePlus Nord Buds CE TWS earbuds کو 2,299 روپے کی قیمت پر لانچ کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      غلطی سے ڈلیٹ کر دیا ہے WhatsApp میسیج تو اس نئے فیچر سے جلد لا سکیں گے واپس

      یہ بھی پڑھیں:
      Johnson and Johnson: جانسن اینڈ جانسن کابڑافیصلہ، متنازع بیبی پاؤڈرکوشیلف سےنہیں اتارےگا!

      OnePlus Nord 3کی ممکنہ اسپیسیفکیشن
      لیکس کے مطابق OnePlus Nord 3 کو 6.7 انچ فل ایچ ڈی پلس AMOLED ڈسپلے کے ساتھ لانچ کیا جا سکتا ہے، جس میں 120Hz کی ریفریش ریٹ اور 1080x2412 پکسل ریزولوشن ملے گا۔ اس کے علاوہ، فون MediaTek Dimensity 8100 پروسیسر اور 50-megapixel ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ سے لیس ہوسکتا ہے۔ OnePlus Nord 3 4,500mAh بیٹری کے ساتھ 150W سوپر فلیش چارجنگ کے لیے بھی سپورٹ حاصل کرنے جا رہا ہے۔ فون کی دیگر خصوصیات کے بارے میں بات کریں تو 8 میگا پکسل اور 2 میگا پکسلز ڈیپتھ اور میکرو سینسر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ فون میں ویڈیو کالز اور سیلفیز کے لیے 16 میگا پکسل کیمرہ ملے گا۔ اس کے علاوہ، فون کو 12 جی بی تک ریم اور 256 جی بی تک اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: