طالبان نے اڑایا پاکستان کا مذاق، کہا: کنگال پاکستان کو کون لے گا، ان کا قرض کون ادا کرے گا؟
طالبان نے اڑایا پاکستان کا مذاق، کہا: کنگال پاکستان کو کون لے گا، ان کا قرض کون ادا کرے گا؟ تصویر: Wikimedia Commons
Taliban pakistan: ان دنوں پاکستان بڑے اقتصادی بحران میں مبتلا ہے ۔ حالات اتنے بدتر ہیں کہ انہیں امریکہ میں موجود سفارت خانہ کی عمارت کو بھی بیچنا پڑ رہا ہے ۔ روز مرہ کی عام ضرورتوں کی اشیا کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور ایسے میں پاکستان لگاتار دوسرے ممالک سے قرض لے رہا ہے ۔
پاکستان : ان دنوں پاکستان بڑے اقتصادی بحران میں مبتلا ہے ۔ حالات اتنے بدتر ہیں کہ انہیں امریکہ میں موجود سفارت خانہ کی عمارت کو بھی بیچنا پڑ رہا ہے ۔ روز مرہ کی عام ضرورتوں کی اشیا کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور ایسے میں پاکستان لگاتار دوسرے ممالک سے قرض لے رہا ہے ۔ پاکستان میں تنگ حالی کے ان حالات میں اس کا سب سے قریبی مانے جانے والا افغانستان بھی پاسکتان کا مذاق اڑاتے نظر آرہا ہے ۔ اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات صحیح نہیں چل رہے ہیں ۔ اس وقت ایسی بات دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو مزید خراب کرسکتی ہے ۔
غور طلب ہے کہ طالبان نے افغانستان پر سال 2021 میں قبضہ کرلیا تھا ۔ حال ہی میں طالبانی کمانڈر جنرل مبین خان کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ پاکستان کے حالات پر اس کا مذاق اڑاتے نظر آرہے ہیں ۔ دعوی کیا جارہا ہے کہ ان سے جب پوچھا گیا کہ آپ پاکستان کی سرحد کو پار کرنے والے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا : اگر مجھے خود پاکستان اپنے آپ کو دے دے تو بھی میں نہیں لوں گا۔ ان کا قرض کون ادا کرے گا ۔ بتادیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سال 2021 اگست میں 20 بلین امریکی ڈالر سے گرکر آٹھ بلین امریکی ڈالر کی نچلی سطح تک پہنچ گیا ہے ۔ اس گراوٹ کے بعد پاکستان کیلئے بین الاقوامی ادائیگی کافی مشکل ہوتی جارہی ہے ۔
پاکستانی میڈیا کی مانیں تو اقتصادی حالات کو دیکھتے ہوئے رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں پاکستان کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کی گراوٹ آئی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔