Pan Aadhaar Linking: افسر کا دعویٰ، پھر بڑھ سکتی ہے پین آدھار لنکنگ کی ڈیڈ لائن، کروڑوں لوگوں کو راحت

پھر بڑھ سکتی ہے پین آدھار لنک کی ڈیڈ لائن

پھر بڑھ سکتی ہے پین آدھار لنک کی ڈیڈ لائن

پین اور آدھار لنک کرنے کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر بڑھائی جا سکتی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس جلد ہی اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    پین اور آدھار لنک کرنے کی ڈیڈ لائن جیسے جیسے قریب آرہی ہے، ٹیکس دہندگان کے دل کی دھڑکنیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس نے 31 مارچ 2023 کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے جسے ختم ہونے میں صرف 4 دن باقی ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق، اب تک تقریباً 2 کروڑ پین ہولڈرز نے آدھار سے لنک نہیں کیا ہے۔ تاہم ایسے پین ہولڈرز کے لیے راحت کی خبر ہے۔ ایک انکم ٹیکس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ پین اور آدھار لنک کرنے کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر بڑھائی جا سکتی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس جلد ہی اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

    انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، حکومت پین اور آدھار لنک کرنے کی آخری تاریخ کو پھر سے بڑھا سکتی ہے۔ اس معاملے سے جڑے ایک اہلکار نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس جلد ہی اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے۔ اس کا مقصد کارڈ ہولڈرز کو لنک کرنے کے لیے کچھ اور وقت دینا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کا کہنا ہے کہ تمام ٹیکس دہندگان جو مستثنیٰ زمرے میں نہیں آتے ہیں، انہیں 31 مارچ سے پہلے اپنے پین کو آدھار سے جوڑنا ضروری ہے۔ فی الحال یہ کام 1000 روپے فیس ادا کر کے کیا جا سکتا ہے۔

    جامعہ تشدد کیس: شرجیل امام سمیت 9 ملزمین کے خلاف فرد جرم عائد

    پہلے بھی بڑھائی گئی ہے ڈیڈ لائن

    اس سے پہلے بھی حکومت کئی بار پین اور آدھار لنک کرنے کی آخری تاریخ بڑھا چکی ہے۔ 31 مارچ 2022 سے پہلے یہ کام بالکل مفت تھا۔ یکم اپریل 2022 کے بعد اس کام کے لیے 500 روپے فیس وصول کی جانے لگی، جب کہ یکم جولائی کے بعد یہ فیس 1000 روپے ہوگئی ہے۔ فی الحال اس فیس پر 31 مارچ تک پین اور آدھار لنک کی جا رہی ہے۔

    کیوں ضروری ہے پین سے آدھار لنک کرنا؟

    انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 139AA کے تحت، 1 جولائی 2017 سے پہلے جاری کردہ تمام پین کے ساتھ آدھار نمبر کو لنک کرنا ضروری ہے اور یہ کام صرف پین اور آدھار لنکنگ سے ہی پورا کیا جا سکتا ہے۔ حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ اب تک کل 61,73,16,313 لوگوں کو پین کارڈ جاری کیا گیا ہے۔ اس میں سے 46,70,66,691 لوگوں نے اپنے پین کو آدھار سے جوڑ لیا ہے۔

    3 کیٹیگری کو ملی ہے چھوٹ

    محکمہ انکم ٹیکس نے 3 قسم کے لوگوں کو پین اور آدھار کو لنک کرنے سے چھوٹ دے رکھی ہے۔ اس میں آسام، جموں کشمیر اور میگھالیہ کی ریاستوں کے شہریوں کے علاوہ غیر مقیم ہندوستانی یعنی این آر آئی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 80 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو بھی پین اور آدھار لنک کرنے سے چھوٹ دی گئی ہے۔ ان زمروں کے علاوہ سبھی کے لیے پین اور آدھار لنک کرنا لازمی ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: