உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Relationship Tips:ان باتوں سے پتہ چلے گا کہ آپ کا پارٹنر آپ پر بھروسہ کرتا ہے یا نہیں

    آپ کا پارٹنر آپ کر کتنا کرتا ہے بھروسہ، ان ٹپس سے جانیے۔ علامتی تصویر ۔ Image : pixabay

    آپ کا پارٹنر آپ کر کتنا کرتا ہے بھروسہ، ان ٹپس سے جانیے۔ علامتی تصویر ۔ Image : pixabay

    Relationship Tips: کسی کے لئے بھی یہ پتہ کرپانا بہت مشکل ہوتا ہے کہ ان کا پارٹنر ان پر یقین کرتا ہے یا نہیں۔ تو چلیے آج اس مضمون میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کچھ ایسے ٹپس ، جن سے آپ یہ پتہ کرسکتے ہیں کہ آپ کا پارٹنر آپ پر بھروسہ کرتا ہے یا نہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Relationship Tips:کسی بھی رشتے کے لئے یقین اور بھروسہ کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اگر کسی رشتے میں بھروسہ ہی نہیں ہے تو وہ رشتہ زیادہ وقت تک نہیں چلتا ہے۔ یہ بات خاص کر شوہر بیوی کے رشتے پر لاگو ہوتی ہے۔ دراصل، کئی رشتوں کے ٹوٹنے کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ ان رشتوں میں بھروسہ نہیں تھا۔ حالانکہ، کسی کے لئے بھی یہ پتہ کرپانا بہت مشکل ہوتا ہے کہ ان کا پارٹنر ان پر یقین کرتا ہے یا نہیں۔ تو چلیے آج اس مضمون میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کچھ ایسے ٹپس ، جن سے آپ یہ پتہ کرسکتے ہیں کہ آپ کا پارٹنر آپ پر بھروسہ کرتا ہے یا نہیں۔

      فون چیک کرنے کی عادت
      یہ جاننے کا ایک عام سا طریقہ ہے کہ آیا آپ کا ساتھی آپ پر بھروسہ کرتا ہے یا نہیں۔ اگر آپ کا ساتھی جب آپ آس پاس نہیں ہوتے، تب آپ کا فون چیک کرتا ہے، میسیجس پڑھتا ہے اور کال ریکارڈ چیک کرتا ہے، تو اس سے ظاہر ہے کہ آپ کا ساتھی آپ پر بھروسہ نہیں کرتا۔

      آپ کے دوستوں کے بارے میں بار بار پوچھنا
      اگر آپ کا پارٹنر آپ کے دوستوں کے بارے میں، آپ کے ماضی کے بارے میں اور آپ کہاں جارہے ہیں، کس کے ساتھ رہ رہے ہیں ان باتوں کو لے کر سوال پوچھتا ہے تو یہ بھی اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے پارٹنر کو آپ پر بھروسہ نہیں ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Relationship Tips: مردوں کی یہ 5 عادتیں پسند نہیں کرتی ہیں خواتین، ٹوٹ بھی جاتا ہے رشتہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Health News: ہائی کولیسٹرال سے بڑھ جاتا ہے ان سنگین بیماریوں کا خطرہ

      کال نہ اٹھانے پر غصہ ہوجانا
      اگر آپ کا پارٹنر آپ کو کال کرتا ہے اور آپ کسی کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے کال نہیں اٹھاپاتے ہیں، ایسے میں اگر آپ کا پارٹنر بہت غصہ ہوجائے یا پھر آپ کے ساتھ جھگڑا کرنے لگے تو یہ ظاہر کتا ہے کہ ان کو آپ پر بھروسہ نہیں ہے اور وہ آپ پر شک کی نظر سے دیکھ رہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: