امریکی فوجیوں کیلئے کووڈ۔19 کی ویکیسن کیوں نہیں؟ کیا ہے راز؟ پینٹاگون نےٹیکے لگانے کاحکم کیامنسوخ
تصویر بشکریہ ٹوئٹر: @dewszt
محکمہ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق 3,717 میرینز، 1,816 فوجیوں اور 2,064 ملاحوں کو ویکسین پلانے سے انکار کرنے پر چھٹی دے دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے فوجی بھی ناراض ہیں۔ پینٹاگون کی جانب سے مذکورہ حکم نامہ کی منسوخی کو فوجوں کو راضی کرنے کی سمت اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
امریکی وزارت دفاع کا مرکز پینٹاگون (Pentagon) نے منگل کے روز بائیڈن انتظامیہ کے ایک متنازعہ حکم کو منسوخ کر دیا جس کے تحت امریکی مسلح افواج کے تمام ارکان کو عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے خلاف ویکسینیشن کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔ آخر پینٹاگون نے اس حکم نامہ کو کیوں منسوخ کیا ہے اور اس کے پچھے کیا راز ہیں؟
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (Lloyd Austin) نے ایک میمو میں کہا کہ فوجی رہنما اب بھی تمام سروس ممبران کو ویکسین لینے کی ترغیب دیتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن مذہبی، انتظامی یا طبی بنیادوں پر انکار کرنے والوں کو مزید چھٹی نہیں دیں گے۔ آسٹن نے کہا کہ فوجی محکمے ایسے افراد کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کریں گے تاکہ ایسی درخواستوں کی تردید سے متعلق کسی بھی منفی کارروائی کو ختم کیا جا سکے۔ امریکی فوج کو لازمی ویکسین کے لیے فوجیوں کے درمیان غیر متوقع مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین کی حفاظت کے بارے میں غلط معلومات کا نتیجہ ہے۔ کیونکہ ویکسین سے متعلق فوجیوں میں بھی کئی ’سازشی نظریات‘ فروغ پارہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ویکسین لینے سے کترا رہے ہیں۔ بائیڈن نے اگست 2021 میں ریپبلکنز کے اعتراضات پر امریکی مسلح افواج کے تمام 1.3 ملین فعال ارکان کو کورونا کے خلاف ویکسین لینے کا حکم دیا تھا۔
محکمہ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق 3,717 میرینز، 1,816 فوجیوں اور 2,064 ملاحوں کو ویکسین پلانے سے انکار کرنے پر چھٹی دے دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے فوجی بھی ناراض ہیں۔ پینٹاگون کی جانب سے مذکورہ حکم نامہ کی منسوخی کو فوجوں کو راضی کرنے کی سمت اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
کیا یہ ویکسین لینے سے فوجیوں کی قوت دفاع میں فرق پڑ جائے گا؟ ایسے کئی سوالات ہیں، جو کہ پینٹاگون کی جانب سے فوجیوں کو ویکسین لینے کے ضمن میں بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم کو منسوخ کرنے کے بعد تجزیہ نگاران پیش کررہے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔