உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    78 سال کی عمر میں شادی، 3 سال لیو ان میں بھی رہا، لڑکی کی عمر جان کر حیران رہ جائیں گے آپ

    78 سال کی عمر میں شادی، 3 سال لیو ان میں بھی رہا، لڑکی کی عمر جان کر حیران رہ جائیں گے آپ ۔ تصویر : Viral Press

    78 سال کی عمر میں شادی، 3 سال لیو ان میں بھی رہا، لڑکی کی عمر جان کر حیران رہ جائیں گے آپ ۔ تصویر : Viral Press

    Viral Story: سوشل میڈیا پر آپ نے محبت کی شادی سے متعلق کئی خبریں پڑھی ہوں گی، لیکن ابھی جو خبر ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں، اس کو پڑھ کر آپ بھی چونک جائیں گے اور اس سوچ میں پڑسکتے ہیں کہ کیا واقعی محبت اندھی ہوتی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiaphilippinesphilippinesphilippines
    • Share this:
      سوشل میڈیا پر آپ نے محبت کی شادی سے متعلق کئی خبریں پڑھی ہوں گی، لیکن ابھی جو خبر ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں، اس کو پڑھ کر آپ بھی چونک جائیں گے اور اس سوچ میں پڑسکتے ہیں کہ کیا واقعی محبت اندھی ہوتی ہے ۔ دراصل فلیپینز میں ایک 78 سال کے سن رسیدہ شخص نے اپنے سے تقریبا 60 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کی ہے ۔ لڑکی کی عمر صرف 18 سال بتائی جارہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی سے پہلے سن رسیدہ شخص اور لڑکی تقریبا تین سالوں تک لیو ان ریلیشن شپ میں بھی رہے ۔ اس کے بعد اپنے کنبہ کے اراکین کی رضامندی کے بعد ایک دوسرے سے شادی کرلی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ایئرپورٹ پر مسافروں کو اپنی ایسی تصاویر بھیجنے لگی خاتون، دیکھ کر سبھی کے اڑ گئے ہوش!


      78 سال کے سن رسیدہ شخص کا نام رشید منگاکاپ ہے، جو پیشہ سے کسان ہیں ۔ مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریبا تین سال پہلے کاگاین صوبہ میں ایک ڈنر پارٹی کے دوران رشید کی ملاقات 15 سالہ حلیمہ عبداللہ سے ہوئی تھی ۔ پہلی ہی ملاقات میں دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہوگیا تھا ۔ اس کے بعد دونوں نے لیوان میں رہنے کا فیصلہ کیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شوہر 56 سال کا، بچے 22، اب 25 سال کی بیوی نے کہا : 80 اور پیدا کرنے کی خواہش


      تقریبا تین سال تک لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد دونوں نے اپنے اپنے کنبہ کے سامنے شادی کی خواہش کا اظہار کیا، جس کے بعد دونوں کے اہل خانہ نے شادی کیلئے ہاں کردی ۔ پھر دونوں نے کنبہ کی موجودگی میں شادی کرلی ۔ 78 سالہ دولہا بنے رشید کے بھتیجے نے بتایا کہ دونوں کی شادی آرینج نہیں بلکہ لو میریج تھی ۔ دونوں ایک دوسرے سے کافی طویل عرصہ سے پیار کرتے تھے ۔ رشید نے بتایا کہ اس کے چچا کی پہلی شادی نہیں ہوئی تھی اور وہ اب تک کنوارے تھے ۔

      رشید کے بھیتجے نے بتایا کہ دولہن کے والد میرے چچا کیلئے کام کرتے ہیں ۔ اس کی وجہ سے ایک ڈنر پارٹی میں میرے چچا کی ملاقات حلیمہ سے ہوئی تھی ۔ بھتیجے نے بتایا کہ تقریبا تین سال کے انتظار کے بعد دونوں کے رشتے کو اہل خانہ کی رضامندی ملی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: