عآپ لیڈر راگھو چڈھا اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا ہفتہ کو کریں گے منگنی: ذرائع

عآپ لیڈر راگھو چڈھا اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا ہفتہ کو کریں گے منگنی: ذرائع

عآپ لیڈر راگھو چڈھا اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا ہفتہ کو کریں گے منگنی: ذرائع

ذرائع کے مطابق- یہ تقریب دہلی میں ہوگی اور اس کے لیے 150 قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا منگنی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ایک ذرائع نے بتایا کہ دونوں 13 مئی کو دہلی میں ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا کر اپنے رشتے کو مزید مضبوط کرلیں گے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ منگی کی تقریب میں تقریباً 150 قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں سیاسی اور فلمی برادری کے کئی ارکان کی شرکت متوقع ہے۔ حالانکہ نہ ہی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نہ ہی راگھو چڈھا نے باضابطہ طور پر اپنے تعلقات کی تصدیق کی ہے۔ لیکن عآپ کے ایک رہنما نے مارچ میں انہیں ان کے "یونین" پر مبارکباد دی تھی۔

    عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجیو اروڑہ نے پرینیتی اور راگھو کی تصویروں کا کولیج شیئر کرتے ہوئے ان کے رشتے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 'میں راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کو محبت، خوشی نصیب ہو۔ میری نیک خواہشات ہے دونوں کے ساتھ'۔ پرینیتی اور راگھو کی ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب انہیں مارچ میں ممبئی میں انہیں ایک ریستوراں میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    Imran Khan Arrested: عمران خان کو اس طرح کھینچتے ہوئے لے گئے پاکستانی رینجرس، دیکھئے گرفتاری کا ویڈیو

    Salman Khan death threat: سلمان خان کو دھمکی آمیز میل بھیجنے پر برطانیہ میں ایک ہندوستانی طالب علم کو لک آؤٹ سرکلر جاری

    انہیں حال ہی میں موہالی کرکٹ اسٹیڈیم میں دیکھا گیا جب وہ ایک ساتھ آئی پی ایل میچ دیکھ رہے تھے۔ میچ کی کئی تصاویر اور کلپس وائرل ہو گئے۔ ان تصویروں میں سے ایک میں پرینیتی کو راگھو کے کندھے پر سر رکھے دیکھا جاسکتا ہے، جس سے ان کے رشتے کی تصدیق ہو رہی ہے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو پرینیتی اور راگھو لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ پڑھے تھے اور طویل عرصے سے ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ پرینیتی اور راگھو بھی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں۔

    وہیں پرینیتی کے آئندہ فلموں کے بارے میں بات کریں تو وہ چمکیلا میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم پنجاب کے دو مشہور گلوکاروں امرجوت کور اور امر سنگھ چمکیلا کے گرد گھومتی ہے۔ راگھو چڈھا پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔
    Published by:sibghatullah
    First published: