گرل فرینڈ کے گھر سو رہا تھا شادی شدہ عاشق، اچانک پہنچ گیا خاتون کا شوہر اور پھر ....

گرل فرینڈ کے گھر سو رہا تھا شادی شدہ عاشق، اچانک پہنچ گیا خاتون کا شوہر اور پھر ....

گرل فرینڈ کے گھر سو رہا تھا شادی شدہ عاشق، اچانک پہنچ گیا خاتون کا شوہر اور پھر ....

Barmer News: راجستھان کے باڑمیر سے ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ایک شادی شدہ شخص اور شادی شدہ خاتون کے درمیان معاشقہ ہوجاتا ہے ۔ دونوں کے معاشقہ کی خبر اہل خانہ کو ہوتی ہے ، پھر شوہر ، سرپنچ سمیت کچھ لوگ پیٹ پیٹ کر عاشق کو موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Barmer | Rajasthan
  • Share this:
    باڑمیر : راجستھان کے باڑمیر سے ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ایک شادی شدہ شخص اور شادی شدہ خاتون کے درمیان معاشقہ ہوجاتا ہے ۔ دونوں کے معاشقہ کی خبر اہل خانہ کو ہوتی ہے ، پھر شوہر ، سرپنچ سمیت کچھ لوگ پیٹ پیٹ کر عاشق کو موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں ۔ حملے میں شخص کا والد بھی سنگین طور پر زخمی ہوگیا ہے۔ اب پورے معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے سرپنچ، دو خواتین سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار ملزمین سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے ۔

    صدر تھانہ افسر کشن سنگھ نے بتایا کہ 24 مئی کی رات باڑمیر شہر کے شیونگر میں مدن لال اور اس کے والد پتارام دونوں مدن لال کی معشوقہ کے گھر سو رہے تھے۔ اس دوران معشوقہ کا شوہر راوت رام، سرپنچ بنشی رام سمیت دیگر لوگ پہنچ گئے ۔ پھر سبھی نے مدن اور اس کے والد پر جان لیوا حملہ کردیا ۔

    جائے واقعہ پر پہنچے لوگوں نے مدن کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا اور اس کے والد پتارام کے پاوں توڑ کر سنگین طور پر زخمی کردیا ۔ اس کے بعد پولیس نے اس پورے معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کرنے والے اہم ملزم راوت رام ، سرپنچ بنشی رام سمیت دو خواتین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت نے ملزمین کو تین دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

    دراصل قتل کرنے کے اہم ملزم راوت رام اور اس کی بیوی کے درمیان طویل عرصہ سے اختلافات تھے ۔ راوت کی بیوی اپنے چار بچوں کے ساتھ باڑمیر شہر میں رہتی تھی ۔ اس دوران اس کا عاشق مدن بھی اس کے پاس آتا جاتا تھا ۔ 24 مئی کی رات کو راوت رام کرڈالی ناڑی سرپنچ سمیت دیگر لوگوں کو لے کر بیوی کے پاس اس کو سمجھاکر گھر واپس لے جانے کیلئے آیا تھا، لیکن اس دوران گھر میں بیوی کے ساتھ اس عاشق مدن اور مدن کے والد پتارام مل گئے ۔ اس کے بعد ان پر جان لیوا حملہ کردیا گیا ۔



    فی الحال اس معاملہ میں پولیس نے چھ ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ وہیں دیگر ملزمین کی بھی تلاش کی جارہی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: