سہاگ رات میں پوری رات صوفے پر بیٹھا رہا دولہا، دلہن نے کہہ ڈالا کچھ ایسا کہ اڑ گئے ہوش، ٹوٹ گئی شادی
سہاگ رات پر پوری رات صوفے پر بیٹھا رہا دولہا، دلہن نے کہہ ڈالا کچھ ایسا کہ اڑ گئے ہوش، ٹوٹ گئی شادی
Jaipur News: جے پور سے ایک انتہائی سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، جس کو لے کر دولہا اور دلہن کے لوگ حیران ہیں ۔ شادی کے بعد سہاگ رات میں دلہن نے دولہے کو ہی دھمکی دے ڈالی ۔
جے پور : جے پور سے ایک انتہائی سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، جس کو لے کر دولہا اور دلہن کے لوگ حیران ہیں ۔ شادی کے بعد سہاگ رات میں دلہن نے دولہے کو ہی دھمکی دے ڈالی ۔ نئی نویلی دولہن نے شوہر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر میرے جسم کو چھوا تو اچھا نہیں ہوگا ۔ تمہارا قتل ہوجائے گا۔
یہ درد مرلی پورہ علاقہ میں رہنے والے دولہے وجے کمار کا ہے، جس کی شادی مینا (بدلاہوا نام) کے ساتھ سات دسمبر کو ہوئی تھی ۔ شادی کے دوران دولہے کو دلہن کے ارادوں کی تھوڑی سی بھی بھنک نہیں تھی ۔ دونوں نے ہنسی خوشی کے ساتھ سات پھیرے لئے ۔ فوٹو سیشن کروایا ۔ شادی کے بعد دولہا وجے کمار دولہن کو لے کر اپنے گھر آگیا ۔ گھر آکر دلہن نے سسرال میں سبھی رسمیں پوری کیں ۔
دلہن کا اصلی روپ سہاگ رات میں سامنے آیا ۔ وجے کمار جیسے ہی دولہن کے پاس پہنچے، مینا نے اپنا بھیانک روپ دکھایا ۔ دلہن مینا نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ میں کسی اور کی امانت ہوں، مجھے ہاتھ مت لگائیں، ورنہ پچھتانا پڑے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔