راجستھان میں پیدا ہوا تین ہاتھوں والا انوکھا بچہ، پیٹھ پر ہے تیسرا ہاتھ، دیکھنے والوں کی لگی لائن

راجستھان میں پیدا ہوا تین ہاتھوں والا انوکھا بچہ، پیٹھ پر ہے تیسرا ہاتھ، دیکھنے والوں کی لگی لائن

راجستھان میں پیدا ہوا تین ہاتھوں والا انوکھا بچہ، پیٹھ پر ہے تیسرا ہاتھ، دیکھنے والوں کی لگی لائن

Unique child with 3 hands born in Hanumangarh: راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع کے نوہر قصبے میں ایک انوکھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس نومولود کے تین ہاتھ ہیں۔ نومولود کا تیسرا ہاتھ پیٹھ پر ہے۔ انوکھے بچے کی پیدائش کی خبر سنتے ہی اسپتال میں اسے دیکھنے کے لئے لوگوں کا تانتا بندھ گیا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Rajasthan | Hanumangarh
  • Share this:
    ہنومان گڑھ : راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع کے نوہر قصبے میں ایک انوکھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس نومولود کے تین ہاتھ ہیں۔ نومولود کا تیسرا ہاتھ پیٹھ پر ہے۔ انوکھے بچے کی پیدائش کی خبر سنتے ہی اسپتال میں اسے دیکھنے کے لئے لوگوں کا تانتا بندھ گیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق نومولود کو بہتر علاج کے لئے ہائر سینٹر میں ریفر کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کے مطابق نیپال میں 2016 میں بھی ایسا ہی ایک کیس سامنے آیا تھا۔ راجستھان میں شاید اس طرح کا یہ پہلا معاملہ ہے۔

    معلومات کے مطابق بدھ کے روز نوہر کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں اس عجیب و غریب بچے کی پیدائش ہوئی۔ نومولود کے دو کی بجائے تین ہاتھ ہیں۔ اسپتال کے ڈاکٹر ہنس راج شرما نے بتایا کہ درجنا گاؤں کی رہنے والی پرسوتا سمن نے اس بچے کو جنم دیا ہے۔ نومولود کا تیسرا ہاتھ کندھے اور پیٹھ کے درمیان میں ہے۔ اسپتال میں عجیب و غریب بچے کی پیدائش پر اسے دیکھنے کیلئے لوگ آرہے ہیں ۔

    ڈاکٹر ہنس راج شرما کے مطابق ایسے کیسز بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ سال 2016 میں ایسا ہی ایک کیس نیپال میں دیکھنے میں آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی پیدائشی خرابی کو میڈیکل سائنس میں پولی میلیا کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق یہ خاتون کا پہلا بچہ تھا اور وہ بھی الٹا تھا، اس لئے اس کی آپریشن کے ذریعہ محفوظ ڈیلیوری کروائی گئی۔

    بچہ کا تیسرا ہاتھ جسم سے کس طرح جڑا ہوا ہے ، اس کی جانچ ہائر سینٹر پر ہوسکتی ہے ۔ اس لئے بچے کو ہائر سینٹر ریفر کیا جائے گا ۔ فی الحال زچہ بچہ دونوں کی صحت ٹھیک ہے ۔ اس عجیب و غریب بچے کی علاقہ میں کافی چرچا ہورہی ہے ۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا میں بھی اس کی تصویر وائرل ہورہی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: