خلیجی ممالک میں آج رمضان المبارک کاچاندنظر نہیں آیا، ہندو پاک میں جمعہ کوپہلےروزےکی توقع

چاند دیکھنا بھی ہے سنت

چاند دیکھنا بھی ہے سنت

حضورؐ چاند دیکھتے وقت دعا ”اَللّٰہُمَّ أَہِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالْإِیمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْإِسْلَامِ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی، رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ“ (اے اللہ! اسے تو ہمارے اوپر برکت، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ اور ان اعمال کی توفیق کے ساتھ نکالیے، جو تجھے پسند ہیں اور جن سے تو راضی ہے، اے چاند! میرا اور تیرا تو رب اللہ ہے۔) کا اہتمام کرتے۔

  • Share this:


    آج (21 مارچ 2023 بروز منگل) سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ اب ہندوستان و پاکستان میں جمعہ (24 مارچ 2023) کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔ ماہ رمضان میں روزے رکھنا اسلام کے ان پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جس کے دوران مسلمان کھانے، پینے، تمباکو نوشی اور برے خیالات سے پرہیز کرتے ہیں۔ ماہ رمضان میں طلوع فجر سے غروب تک روزہ رکھا جاتا ہے۔ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے۔

    رمضان المبارک 2023 کا چاند آج رات دنیا کے کچھ حصوں میں نظر آنے کی توقع اب ختم ہوگئی ہے۔ اب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور آسٹریلیا میں رمضان المبارک 2023 کا پہلا روزہ پرسوں یعنی 23 مارچ کو ہوسکتا ہے۔ وہیں ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں ایک دن بعد شروع ہوسکتا ہے یعنی 24 مارچ کی شام سے رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آنے کے بعد پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

    ’رمضان عبادت، ریاضت اور خالص اللہ کا مہینہ ہے۔ حضرت رسول اکرم ﷺ رمضان کی آمد سے تین ماہ قبل ہی استقبال کیا کرتے تھے۔ صحابہ کرامؓ رمضان کی آمد سے پہلے سے ہی مکمل تیاری کرلیتے تاکہ دورانِ رمضان ذہن منتشر نہ ہو۔ چاند دیکھنا رسول اکرمؐ کی اہم سنت ہے، جس سے ذوق و شوق میں اضافہ ہوتا ہے۔ حضورؐ چاند دیکھتے وقت دعا ”اَللّٰہُمَّ أَہِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالْإِیمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْإِسْلَامِ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی، رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ“ (اے اللہ! اسے تو ہمارے اوپر برکت، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ اور ان اعمال کی توفیق کے ساتھ نکالیے، جو تجھے پسند ہیں اور جن سے تو راضی ہے، اے چاند! میرا اور تیرا تو رب اللہ ہے۔) کا اہتمام کرتے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مولانا احسن بن محمد الحمومی امام و خطیب شاہی مسجد، باغ عام نے کیا۔

    مولانا احسن نے کہا کہ حضورؐ نے فرمایا کہ اللہ نے میری امت کو پانچ ایسی چیزیں عطا فرمائی ہیں؛ جو سابقہ امتوں کو نہیں عطا کی گئی تھی۔






    مولانا نے کہا کہ رمضان کی پہلی رات سے ہی اللہ رب العزت اپنے بندوں پر نظرِ رحمت ڈالتے ہیں۔ اللہ کی نظرِ عنایت کا یہ فیض ہے کہ اس بندہ کو کسی عذاب نہیں دیا جائے گا۔


    انھوں نے کہا کہ چاند رات سے ہی شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے۔ دوزخ کے تمام دروازے بند کردئیے جاتے ہیں اور جنت کے تمام دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ ایک منادی آواز لگاتا ہے کہ اے خیر کے طالب! خیر کی طرف آگے بڑھ۔ اے شیر کے طلبگار! پچھے ہٹ۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: