OMG! رانچی میں خاتون نے ایک ساتھ 5 بچوں کو دیا جنم، سبھی صحت مند، ریمس کی تاریخ کا پہلا معاملہ

رانچی میں خاتون نے ایک ساتھ 5 بچوں کو دیا جنم

رانچی میں خاتون نے ایک ساتھ 5 بچوں کو دیا جنم

Ranchi News: ماں بننے والی انکیتا نے بتایا کہ حمل کے ایک ماہ بعد ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ کیا اور بتایا کہ میرے پیٹ میں 5 بچے ہیں۔ لیکن یہ بہت خطرناک ہوسکتا ہے اور آپ حمل گرا لیں، لیکن میں نے کہا کہ ان پانچ بچوں کو دنیا میں صحیح سلامت لانا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Ranchi, India
  • Share this:
    رانچی: جھارکھنڈ کی راجدھانی کے سرکاری اسپتال ریمس (RIMS) میں ایک کمال کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس کو سن کر آپ بھی چونک جائیں گے۔ درحقیقت چترا کے اٹخوری کی رہنے والی انکیتا سنگھ نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔ ریمس کے ڈاکٹروں نے پیر کی رات انکیتا کا کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کے بعد بچہ اور ماں دونوں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ اس سے قبل راجستھان اور اتر پردیش میں اس طرح کے واقعات دیکھنے میں آئے تھے لیکن اکثر ایسے واقعات میں بچے کو نہیں بچایا گیا۔ لیکن ریمس اسپتال کی جانب سے کیے گئے اس آپریشن میں پانچوں بچے مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

    انکیتا کا کامیاب آپریشن کرنے والے ڈاکٹر ششی بالا نے بتایا کہ ہم نے پہلے اس کا الٹراساؤنڈ کیا تھا، تب معلوم ہوا کہ 5 بچے ہیں۔ 5 بچوں کا حاملہ ہونا بہت خطرناک معاملہ ہے۔ لیکن انکیتا نے کہا کہ وہ یہ خطرہ مول لینے کو تیار ہے۔ یہ ہمارے لیے بھی ایک چیلنج تھا۔ لیکن آپریشن کامیاب رہا اور بچہ اور ماں دونوں صحت مند ہیں۔ بچے ابھی بھی تھوڑا کم وزن کے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہم نے ان سب کو آئی سی یو میں رکھا ہے، لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

    ہر آفت میں مدد کیلئے کھڑا رہتا ہے ہندوستان، سڈنی میں وزیراعظم مودی نے کہا

    سنسنی خیز! 22 سال سے تھا ساس اور داماد کا معاشقہ، پیدا کر ڈالے بچے بھی، کھلا راز تو ۔۔۔

    کسی بھی حال میں بچے کو بچانا تھا
    انکیتا نے نیوز 18 لوکل کو بتایا کہ حمل کے ایک ماہ بعد ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ کیا اور بتایا کہ میرے پیٹ میں 5 بچے ہیں۔ لیکن یہ بہت خطرناک ہوسکتا ہے اور آپ حمل گرا لیں، لیکن میں نے کہا کہ ان پانچ بچوں کو دنیا میں صحیح سلامت لانا ہے۔ کسی بھی حالت میں میں حمل گرانے کے لیے راضی نہیں ہوئی اور آج میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ میرے گھر میں 5 لکشمی ایک ساتھ آئی ہیں۔

    انکیتا بتاتی ہے کہ میری شادی کو 7 سال ہوچکے ہیں لیکن میں حاملہ نہیں ہوسکی۔ کئی بار کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔ میرے شوہر پھل بیچتے ہیں اور گھر کی معاشی حالت قدرے کمزور ہے۔ اس لیے ہم لوگوں سے مدد کی اپیل کرتے ہیں۔ تاکہ ہماری بیٹیوں کو پڑھانے لکھانے میں تھوڑی مدد ہو جائے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: