'ایک دو تین' گانے پر روینہ ٹنڈن کا کمال کا ڈانس! مداح بولے- 'مادھوری دکشت سے بھی اچھا'، ویڈیو وائرل
'ایک دو تین' گانے پر روینہ ٹنڈن کا کمال کا ڈانس!
Raveena Tandon Dance Video: روینہ ٹنڈن ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور مداحوں سے بات چیت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ انہوں نے فلم 'تیزاب' کے مشہور گانے 'ایک دو تین' پر زبردست ڈانس کیا ہے جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
نئی دہلی: اگر آپ روینہ ٹنڈن کے مداح ہیں، تو آپ کو ان کی تازہ ترین ویڈیو پسند آئے گی۔ انہوں نے کام کے بیچ سے وقت نکال کر ڈانس کیا اور اپنی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ وہ اپنے گانے 'ایک دو تین' میں مادھوری دکشت کے انداز میں ڈانس کر رہی ہیں۔ اداکارہ شرٹ اور اسکرٹ پہنے رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، 'شوٹنگ کے دوران سیٹ پر مستی۔ 'انٹرنیشنل ورلڈ ڈانس ڈے' کے موقع پر اپنے اندر کی مادھوری کو جگاتے ہوئے۔ رقص کی ملکہ مادھوری دکشت کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔ میں تم سے پیار کرتی ہوں۔‘‘ مادھوری نے روینہ کی ویڈیو دیکھی۔ انہوں نے روینہ ٹنڈن کے ڈانس کی تعریف کی۔ 55 سالہ مادھوری دکشت نے کمنٹ میں لکھا، 'اوہ مائی گاڈ! ابھی دیکھا آپ کتنی شاندار ہیں. آپ اور آپ کا ڈانس پسند آیا۔ افضال انصاری کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم، سنائی گئی تھی چار سال کی سزا
48 سالہ روینہ ٹنڈن کے مداح نے تعریف میں لکھا کہ 'واہ، واقعی پیارا ڈانس کیا ہے۔ مادھوری دکشت سے بہتر ڈانس کیا۔' ایک اور مداح نے روینہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں آپ کو بچپن سے دیکھ رہا ہوں۔ میم، آپ اب بھی شاندار لگ رہی ہیں۔‘‘ تیسرا مداح لکھتا ہے، ’’بہت خوب، آپ نے خود کو ثابت کر دیا ہے۔ مادھوری اور کوئی ہیروئن آپ کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔ روینہ کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بتا دیں کہ ہر سال 29 اپریل کو انٹرنیشنل ڈانس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ روینہ ٹنڈن اور مادھوری دکشت نے ڈیوڈ دھون کی فلم 'بڑے میاں چھوٹے میاں' میں کام کیا تھا۔ یہ فلم 1998 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں امیتابھ بچن اور گووندا کا خاص رول ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔