شبیر ماموں کے نام سے مقبول شبیر بدھن سید مہاراشٹر کے دہی واڑی گاوں کے ایک معروف سماجی کارکن ہیں۔ وہ 30 سے زیادہ سالوں سے مویشیوں ، خاص کر گائے کے تحفظ میں سرگرم طور پر شامل ہیں۔ شبیر کو بیڑ کے خشک سالی سے متاثرہ ضلع میں سینکڑوں مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے جانا جاتا ہے۔ شبیر کو 2019 میں پدم شری ملا تھا۔
سید شبیر عرف چھبو سید بدھن ایک چرواہے ہیں۔ وہ پوری طرح سے غیر تعلیم یافتہ ہیں، لیکن مویشیوں کے تئیں ان کی انسانیت اور رحم کا جذبہ ایک مثال ہے۔ یکم فروری، 1947 کو دہی واڑا گاوں میں پیدا ہوئے شبیر ایک عام خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جب وہ 3 مہینے کے تھے، تب ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔ اس وقت ان کے والد کے پاس صرف دو گائیں تھیں۔ شبیر جب 19 سال کے تھے، تب انہیں اپنے والد سے گائے کی حفاظت کی ترغیب ملی۔ شبیر نے مراٹھواڑہ کے خشک سالی سے متاثرہ علاقے میں 60 سالوں تک گائے پالنے کے طور پر کام کیا۔ وہ نہ صرف گایوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں، بلکہ پرندوں اور جانوروں کو کھلا کر قدرتی توازن بھی برقرار رکھتے ہیں۔ ان کی بیوی، ان کے دو بیٹے اور دو بہووئیں بھی ان کے ساتھ اس کام میں پوری ایمانداری سے مدد کرتی ہیں۔
شبیر نے دو گائے سے مویشی پالن کی شروعات کی اور فی الحال وہ 120 گایوں اور مویشیوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔
شبیر سماج میں مذہبی ہم آہنگی اور انسانیت کاپیغام دیتے ہیں۔ انہوں نے گائے کے تحفظ کے شعبے میں خود کو ایک منفرد مثال کے طور پر قائم کیا ہے۔ وہ مہاراشٹر کے ایک معروف سماجی کارکن ہیں۔ انہیں مویشیوں کی فلاح اور گائے کے تحفظ کے لیے ان کے کاموں کے لیے جانا جاتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔