سلمان خان نے باکسر نکھت زرین کے ساتھ ’ساتھیا تو نے کیا کیا‘ پرکیا ڈانس، یہ ویڈیو ہوا وائرل!
’’انتظار ختم ہوا‘‘۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر نکہت زرین نے حال ہی میں سلمان خان سے ملاقات کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔ انھیں سلمان خان کا مشہور گانا ’’ساتھیا تم نے کیا کیا‘‘ کو ان کے ساتھ گاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ جب انھوں نے ویڈیو شیئر کی تو انھوں نے کیپشن لکھ کر اپنے جوش کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’’انتظار ختم ہوا‘‘۔
سپر اسٹار سلمان خان کے پوری دنیا میں مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ ان کے چاہنے والے ہمیشہ ان کے سوشل میڈیا پر محبت کی بارش کرتے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں ہندوستانی باکسر نکھت زرین (Nikhat Zareen) نے اپنے مداحوں کو اس وقت حیرت میں ڈال دیا۔ نکھت زرین کو سپر اسٹار سلمان خان کے مشہور گانے کو دوبارہ بنانے کا موقع ملا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر نکہت زرین نے حال ہی میں سلمان خان سے ملاقات کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔ انھیں سلمان خان کا مشہور گانا ’’ساتھیا تم نے کیا کیا‘‘ کو ان کے ساتھ گاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ جب انھوں نے ویڈیو شیئر کی تو انھوں نے کیپشن لکھ کر اپنے جوش کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’’انتظار ختم ہوا‘‘۔ نکہت زرین ہندوستانی باکسر ہے، جنہوں نے برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز اور انطالیہ میں منعقدہ 2011 اے آئی بی اے خواتین کی یوتھ اور جونیئر ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ انھوں نے 2022 آئی بی اے خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں بھی سونے کا تمغہ جیتا اور آئی بی اے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پانچویں ہندوستانی خاتون بن گئیں۔
اس کے علاوہ سلمان خان نے اپنی آنے والی کسی کا بھائی، کسی کی جان اور ٹائیگر 3 کو لے کر شائقین کا جوش برقرار رکھا ہوا ہے، ان کے مداح بھی انہیں پرفارمنس سے بھرپور اسکرین پر واپس آتے دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔