'راجیو گاندھی کے جسم کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ملا۔۔۔،' اعظم خان نے پھر دیا متنازع بیان
سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان
سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''میں نے اندرا گاندھی کا دور دیکھا ہے۔ راجیو گاندھی کی حکومت میں سب سے زیادہ رکن پارلیمان تھے، لیکن دیکھیں کیسے ان کے جسم کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ملا۔ سنجے گاندھی جیسے لوگ آسمان پر اڑتے ہیں لیکن ٹکڑوں میں پائے جاتے ہیں۔
رام پور: سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اللہ کا بدلہ بہت ظالمانہ ہے۔‘‘ کانگریس پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’راجیو گاندھی کے جسم کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ملا، جن کے دور حکومت میں سب سے زیادہ ارکان پارلیمان تھے۔‘‘ انہوں نے یہ بیان اس وقت دیا جس وہ رام پور میونسپل صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے والی پارٹی امیدوار کی حمایت میں مہم چلا رہے تھے۔
انتخابی مہم کے دوران اعظم خان نے دیا بڑا بیان اپنی سیاسی زندگی کے تجربے اور پورے نظام انتظامیہ کا ذکر کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ 'یہ 40-42 سال کی سیاسی زندگی کا تجربہ ہے۔ پولیس والے بدل جائیں گے۔ جن پولس والوں نے آپ کے گھر کے دروازے توڑ دیے ہیں اور آپ کو ٹھوکریں ماری ہیں، وہ یہاں کھڑے ہو کر آپ کو اس بوٹ سے سیلوٹ کریں گے۔‘‘ اعظم خان سماج وادی پارٹی کی امیدوار فاطمہ زبی کے لیے انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ جو رام پور میونسپلٹی کے صدر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہیں۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں 2017 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد رام پور کے سابق ایم ایل اے اعظم خان کے خلاف 90 سے زیادہ مجرمانہ مقدمات درج کیے گئے تھے۔ اکتوبر میں، ریاستی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعظم خان کو نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں تین سال قید کی سزا سنانے کے بعد نااہل قرار دے دیا تھا۔ ان کے خلاف اپریل 2019 میں رام پور میں تعینات انتظامی اہلکاروں، وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر ایک انتخابی میٹنگ کے دوران سنگین الزامات لگانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران، ملک کوتوالی علاقے کے کھٹا نگریہ گاؤں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے پر اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ قبل ازیں مئی 2022 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کی جائیداد پر غلط قبضے سے متعلق ایک معاملے میں اعظم خان کو عبوری ضمانت دی تھی۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔